اسپیشل آپریشنز فورسز متحد ہو کر دنیا میں امن قائم کر سکتی ہیں، بحری مشق ’’امن 2017ء‘‘ ایک اچھا پلیٹ فارم ہے ، کمانڈرملیشین اسپیشل آپریشن فورس

پاکستان ترکی برادر ملک ہیں، پاک بحریہ کے ایگل گروپ نے بہت اچھا مظاہرہ کیا، مشق ’’امن 2017‘‘ مزید صلاحیتوں میں اضافے کا باعث ہو گی، ترکی کمانڈر اسپیشل آپریشنز فورسز اب دنیا کی ضرورت ہے ، کوئی بھی ملک اکیلا دہشت گردی کی کازروائیوں کا خاتمہ نہیں کر سکتا، فرحت عباس کمانڈر اسپیشل آپریشن فورس پاک بحریہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا تبادلہ اور غیر ملکی اسپیشل آپریشنز فورسز ٹیموں کے ساتھ باہمی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ اہم مقصد ہے،کثیرالملکی بحری مشق ’’امن 2017‘‘ میں حصہ لینے والے ممالک کے اسپیشل آپریشنز فورسز کے افسران کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 12 فروری 2017 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13فروری۔2017ء)کثیرالملکی بحری مشق ’’امن 2017‘‘ میں حصہ لینے والے ممالک کے اسپیشل آپریشنز فورسز کے افسران نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا تبادلہ اور غیر ملکی اسپیشل آپریشنز فورسز (ایس او ایف) ٹیموں کے ساتھ باہمی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ اہم مقصد ہے، پاکستان نے 36 ممالک کی بحریہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے سیکھنے اورایک دوسرے کی کارکردگی کو دیکھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

بحری مشق امن 2017ء کے اسپیشل آپریشنز فورسز کے عملی مظاہرے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران ملیشیاء بحریہ کے ایس او ایف یونٹ کے کمانڈر بدرل نے کہا کہ ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ مشترکہ مشقوں کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل آپریشنز فورسز متحد ہو کر دنیا میں امن قائم کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مل کر کاروائیاں کر کے اسے ختم کر سکتے ہیں۔

کمانڈر بدرل نے کہا کہ پاکستان کی بحری مشق ’’امن 2017ء‘‘ ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔ ترکی کے ایس او ایف ٖفورسز کے کمانڈرہارون نے کہا کہ پاکستان ترکی برادر ملک ہیں، پاک بحریہ کے ایگل گروپ نے بہت اچھا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحری مشق ’’امن 2017ء‘‘ مزید صلاحیتوں میں اضافے کا باعث ہو گی۔ پاک بحریہ کے کمانڈر اسپیشل فورسز فرحت عباس نے کہا کہ اسپیشل آپریشنز فورسز اب دنیا کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی ملک اکیلا دہشت گردی کی کاروائیوں کا خاتمہ نہیں کر سکتا۔ پاک بحریہ کی سی ایگل گروپ کے کمانڈر قیصر رضا نے کہا کہ 10ہزار فٹ کی بلندی سے پیراشوٹ کے ذریعے بحری مشق ’’امن 2017ء‘‘ میں شامل ممالک کے قومی پرچم لے کر فورسز کا اترنا اعزاز کی بات ہے۔