عمران خان دھرنا II میں پش اپ لگا کر چھپ گئے، بلاول کے پنجاب آنے کا ہمیں فائدہ ہوتا ہے‘ خواجہ سعد رفیق
․(ن)خیبر پختوانخواہ میں دستک دے چکی ہے اور سندھ بھی جائے گی،رائیونڈ ایم ایل ون پر ہے اور سی پیک کا فیز I یہاں سے ہو کر گزرتا ہے وفاقی وزیر ریلوے کا رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 11 فروری 2017 19:25
(جاری ہے)
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے عوام کو ووٹ کا حق دلانے کے لئے جیلیں کاٹیں لیکن عمران خان دھرنا II میں پش اپ لگا کر چھپ گئے، عمران خان کو اب بڑی حد تک صبر آ گیا ہے لیکن اگر وہ دوبارہ ا س طرح کی سیاست شروع کر یں گے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں خیبر پختوانخواہ میں جاکر پتہ چلا کہ وہاں عمران خان نے وقت ضائع کیا اور کوئی کام نہیں کیا، اگر وہ ہم پر بہتان تراشی کی بجائے عوام کی خدمت کرتے تو خیبر پختوانخواہ کے عوام ان کے دلوں میں راج کرتے۔ انہوں نے کہا کہ کام کا کوئی نعیم البدل نہیں ہوتا ،چھوٹی سی غلطی تو عوام معاف کر دیتے ہیں لیکن بڑی غلطی پر عوام احتساب بھی کرتے ہیں جس کی زندہ مثال پی پی پی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے پنجاب آنے کا ہمیں فائدہ ہوتا ہے،بلاول اور زرداری کے لئے مشورہ ہے کہ وہ پنجاب میں زیادہ آیا کریں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)خیبر پختوانخواہ میں دستک دے چکی ہے اور سندھ بھی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے سے ہمارے خواب کی تعبیر کا آغاز ہو چکاہے،ہمارے اقتدار میں آنے سے پہلے بہت سے ریلوے اسٹیشن بھوٹ بنگلے بنے ہوئے تھے جن میں سے کچھ ٹھیک ہو چکے ہیں اور کچھ باقی ہیں، رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کا کوئی اور مقصد نہیں ،ْ تبلیغی جماعتوں کو آمدورفت کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ ایم ایل ون پر ہے اور سی پیک کا فیز I یہاں سے ہو کر گزرتا ہے، آئندہ سال کے شروع میں اس پر کام شروع ہو جائے گا،350 انجینئرز و ٹیکنیشن اس پر کام کر رہے ہیں اور یہ منصوبہ 5سے 6سال میں مکمل ہو جائے گا جس کے بعد ٹرین 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چلے گی اورکراچی کا سفر 10سے 11گھنٹے کا رہ جائے گا۔ انہوںنے بزنس ٹرین کے رائیونڈ اسٹیشن پر سٹاپ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز میں اصلاحات کا پیکیج دیا گیا ہے اور اب وہ ریلوے نہیں جو ساڑھے تین سال پہلے تھی۔ انہوں نے کہا کہ 48ٹرینوں کی ای ٹکٹنگ، ریلوے اراضی کا کمپیوٹرائزیشن ،ْ سروس اسٹرکچر ،ْ ریلوے کے خسارے کو 32 ارب سے کم کرکے 27ارب تک لے کر آنا موجودہ حکومت کے کارنامے ہیں، اگر بہتری کی صورتحال یہی رہی تو کوئی بھی ٹرین بوسیدہ نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ اسٹیشن کے بعد سبی اور ہرنائی میں بھی ریلوے اسٹیشن بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان ریلوے میں تمام لو کوموٹیو6 ٹریکشن موٹرز پر چل رہے ہیںجس کی وجہ سے انجن فیل ہونے کے واقعات کم ہو چکے ہیں، اسی طرح اکانومی کلاس کو سٹینڈرڈز اے سی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر 5 سے 7 سال لگیں گے،ریلوے میں 780 ہوپر ویگنز لا رہے ہیں جس میں سے 200 باہر سے منگوانے کے ساتھ ساتھ 580 مقامی سطح پر بنائی جا رہی ہیں، سیاسی مخالفین سے گزارش ہے کہ وہ سیاست پر تنقید کریں اور اس کے ساتھ ساتھ اچھے کام کی تعریف بھی کر دیا کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثات میں زیادہ تر انسانی غلطی شامل ہوتی ہے ،سسٹم کی غلطی کہیں نہیں ملی، قانون کے مطابق ان مینڈ لیول کرانسنگ کو مینڈ کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے جس کیلئے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ریلوے کو رقم فراہم کی ہے،ا س سلسلہ میں بی او ٹی کی بنیاد پر ماڈل لا رہے ہیں جس کے تحت زیادہ ٹریفک والے علاقوں میں انڈر پاسز بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں اقدامات کی بدولت بین الاقوامی کمپنیاں ہمارے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں،ریلوے میں ڈیڑھ کروڑ مسافروں کا اضافہ ہوا ،ْ ٹرینوں کے اوقات میں 80فیصد وقت کی پابندی ہو رہی ہے ،ْ ریلوے کے پاس 15 سے 20 دن فیول کا سٹاک موجود رہتا ہے ،ْ اس سال مال گاڑی آپریشن سے ریلوے 14 ارب روپے کمائے گا، گوادر ریلوے اسٹیشن کیلئے آدھی جگہ حاصل کر لی گئی ہے۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر سمیت دیگر لیگی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 12 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
پاکستان میں اب تک حکمرانوں نے انتخابات میں جن منشوروں کا اعلان کیا،اس پر کسی نے کوئی عمل درآمد نہیں کیا،پرویز خٹک
-
امریکا پاکستان کے خلاف کوئی سفری یا دیگر پابندیاں عائد نہیں کررہا ، سرتاج عزیز
-
شیخ رشید سے بڑا کوئی فقیر نہیں،مخالفین جو زبان استعمال کرینگے ویسا ہی جواب دینگے، عابد شیر علی
-
سیاسی عداوتیں دوستی میں تبدیل:مصطفی کمال نے فاروق ستار سے ہاتھ ملا لیا
-
تلور نایاب نہیں ، نام نایاب پرندوں کی فہرست سے نکال دیا،پنجاب حکومت نے رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی
-
پاکستانی عوام سے پیار کرتا ہوں لیکن اسکی فوج سرحد پار دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کی حمایت کرتی ہے
-
وزیر خزانہ کا آئندہ وفاقی بجٹ کی تیاری میں وزارت خزانہ،دیگر وزارتوں اور متعلقہ محکموں کے درمیان قریبی تعاون پر زور
-
عمران خان دھرنا II میں پش اپ لگا کر چھپ گئے، بلاول کے پنجاب آنے کا ہمیں فائدہ ہوتا ہے‘ خواجہ سعد رفیق
-
انشاء اللہ 2025ء تک پاکستان کو دنیا کی پہلی 25معیشتوں میں شامل کر کے دکھائیں گے‘ احسن اقبال
-
ویزہ دینے میں امریکی تاخیرپر پرڈپٹی چیرمین سینٹ کی اقوام متحدہ کی انٹر پارلیمانی تقریب میں شرکت ناممکن ہوگئی
-
شرجیل خان اور خالد لطیف کے بارے میں تحقیقات دس سے پندرہ روز میں مکمل ہوجائیں گی،نجم سیٹھی
-
پاکستان کے ساتھ مختلف سیاسی و اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے تیار ہیں،ایرانی صدر
-
سپریم کورٹ کا تارکین وطن سے شناختی کارڈ کیلئے زائد فیس وصولی کا نوٹس ‘چیئرمین نادرا سے 10 روز میں جواب طلب
-
یمن میں 10سال سے پھنسے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
-
چین ، بدعنوانی کے خلاف جاری مہم میں امریکہ مفرور ہونے والی خاتون گرفتار
-
امید ہے امریکہ تائیوان کا معاملہ موثر طریقے سے نمٹائے گا
-
فلپائن ،ْ آنے والے زلزلے سے 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی
-
عراق کو سفری پابندی کے شکار ممالک کی فہرست سے نکالا جائے ،ْعراقی وزیر اعظم
-
ْ امریکا میں دستاویزات نہ ر کھنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع ،ْسینکڑوں افراد گرفتار
-
چین کی ایک اور شاندار فتح ،’’مشترکہ تقدیر والی بنی نوع انسان برادری‘‘نظریہ اقوام متحدہ کی قرارداد میں شامل کر لیا گیا
-
افغان صوبہ ہلمند میں خودکش کار بم دھماکہ، 3فوجیوں سمیت 11افراد ہلاک ، 20 زخمی
-
مصر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی وزنی ترین خاتون سرجری کیلئے بھارت پہنچ گئی
-
امریکا اور ایران کے درمیان لفظی جنگ میں مزید شدت آگئی
-
نندی پور منصوبے پر میڈیا رپورٹ حقائق کے بر عکس ہے ،یہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق اور پیپرا رولز کے مطابق دیا گیا،نندی پور سے متعلق مثبت خبر کو منفی کرنے کی کوشش کی گئی ہے،ترجمان وزارت پانی وبجلی ... مزید
-
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کا سکینڈل بے نقاب کر دیا
-
پاکستان کسی وڈیرے یا جاگیردار نے نہیں بلکہ ایک وکیل نے بنایا تھا، سینیٹر سراج الحق
-
اسپیکر رانا اقبال نے وزیر اعلیٰ کیخلاف دائر ریفرنس پر موقف پیش کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو کل طلب کر لیا
-
جنوری کے دوران تجارتی خسارہ 75 فیصد سے زیادہ بڑھ گیا، درآمدات پر 166 فیصد زائد خرچ کر دئیے گئے
-
ٹھل ،ونی جرگہ کیس میں نامزد ملزمان عدالت میں پیش،جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
-
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سلیم شہزاد کی جیل میں بی کلاس کی دائر کردہ درخواست منظور کر لی
-
پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی ، مختلف اضلاع سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں و مشاورت
-
آئی جی پنجاب کو عہدہ سے الگ کرنے کیلئے عوامی تحریک کی رٹ پٹیشن دائر
-
ساہیوال سے کراچی جانے تیزگام ایکسپر یس کی بوگیوں میں ڈائنگ کار کا گیس سلنڈر لیک ہونے سے آتشزدگی ،مسافروں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں، 8 نمبر اے سی بوگی جل کر تباہ ، اے سی پلانٹ کا آدھا حصہ جل ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.