شیخ رشید سے بڑا کوئی فقیر نہیں،مخالفین جو زبان استعمال کرینگے ویسا ہی جواب دینگے، عابد شیر علی

بے گناہ افراد اور تاجر وں کے قتل میں صوبائی وزیر راناثناء اللہ ملوث ہیں ، وزیر مملکت پانی و بجلی

ہفتہ 11 فروری 2017 17:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ان کے مخالفین جیسی زبان استعمال کرینگے ویسا ہی ان کو جواب دیا جائیگا جبکہ شیخ رشید سے بڑا کوئی فقیر نہیں ، پوری قوم آئندہ انتخابات میں مکمل احتساب کرے گی اور ہمارے مخالفین کو پتہ چل جائے گا کہ عوام کی اکثریت کس کے ساتھ ہے عابد شیر علی نے یہ بات فیصل آباد میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے گزشتہ دنوں جو ایجنسیوں پر الزام عائد کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایک منصوبے کے تحت مختلف ایجنسیوں نے عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی کے ساتھ سازباز کرکے اس کیخلاف مہم چلائی تھی انہوں نے کہا کہ یہ بات سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں ملک کی تمام ایجنسیاں محب وطن ہیں جبکہ صوبائی وزیر قانون نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے اس طرح کے بیانات دیئے اگر انہیں معلوم ہے کہ کون سی ایجنسی ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے میںملوث ہے تو انہیں چاہیے کہ اس کا برملا اظہار کرتے کیونکہ وہ تو خود وزیر قانون ہیں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں جو بے گناہ افراد اور تاجر بھتہ نہ دینے کی بناء پر قتل ہوئے اس سارے معاملات میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ملوث ہے اسی لئے اس وقت کے ایس ایچ او فرخ وحید جو کہ مفرور ہے اسے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک سے بھگایا گیا اسے انٹر پول کے ذریعے واپس لایا جائے تو تمام حقائق عوام کے سامنے منظر عام پر آجائینگے کہ فیصل آباد میں بے گناہ افراد کو جعلی پولیس مقابلوںمیں کس کہ کہنے پر قتل کروایا گیا انہوںنے کہا کہ میرے والدچوہدری شیر علی پر صوبائی وزیر قانون نے جو الزامات لگائے ہیں وہ ایک سازش کا نتیجہ ہیں بلکہ احسان فراموشی کی انتہا ہے عابد شیر علی نے مزید کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ آئندہ سال مکمل ختم ہوجائے گی اور ملک جس تیز رفتاری سے ترقی کررہا ہے اس سے عوام باخبر ہیں اور اس کا فیصلہ بھی آئندہ انتخابات عوام نے ووٹ کے ذریعے ہی کرنا ہے