باجوڑ ایجنسی،سکول وین کے قریب بم دھماکے سے بچہ جاں بحق ، تین بچوں سمیت4افراد زخمی

جمعہ 10 فروری 2017 11:33

بارجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2017ء)باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ارنگ میں سکول وین کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور تین بچوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا ۔ پولیٹیکل انتظامیہ اورسیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیر ے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :