آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

دونوں کا امن واستحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول کے عزم کا اعادہ، مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق،آرمی چیف نے جیمز میٹس کو سیکرٹری دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی جیمز میٹس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور پاکستانی عوام کی قربانیاں کو سراہا، دونوں کے درمیان20 منٹ تک گفتگو جاری رہی ،آئی ایس پی آر

جمعہ 10 فروری 2017 00:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2017ء)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں نے امن واستحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا،آرمی چیف نیجیمز میٹس کو سیکرٹری دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میںدونوں کے درمیان 20 منٹ تک گفتگو جاری رہی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نیجیمز میٹس کو سیکرٹری دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی اور امید ظاہر کی کہ ان کا فیلڈ کا وسیع تجربہ خطے کے لئے بہت مفید ثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

جیمز میٹس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور پاکستانی عوام کی قربانیاں کو سراہا ۔ امریکی سیکرٹری دفاع جیمز میٹس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردارکو سرا ہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں نے امن واستحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا ۔دونوں نے مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

متعلقہ عنوان :