مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی عمل درآمدی کمیٹی کا اجلاس ، ایڈیشنل سیکرٹری قانون نے بریفنگ دی اورصوبوں نے کرمنل جسٹس سسٹم پر اعتراضات پیش کئے

جمعرات 9 فروری 2017 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2017ء)مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی عمل درآمدی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری قانون نے بریفنگ دی اورصوبوں نے کرمنل جسٹس سسٹم پر اعتراضات پیش کئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نیشنل ایکشن پلان کی عمل درآمدی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری قانون نے بریفنگ دی کہ بوسیدہ قوانین میں بہتری کا بل پاس کیا جا چکا ہے اور بل کو نئی ترامیم کے ساتھ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر کو بجھوا دیا گیا ۔

صوبوں نے اجلاس میں کرمنل جسٹس سسٹم پر اعتراضات پیش کئے ۔اجلاس میں ناصر جنجوعہ نے کہا کہ نیپ پر میکنزم کے ذریعے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ صوبوں میں نیپ پر عمل درآمد سے صورتحال میں بہتری آئی ،نیشنل ایکشن پلان پر مزید موثر انداز میں عمل درآمد سے مزید بہتری ہوسکتی ہے ۔