عالمی بینک اور حکومت پنجاب کی مشترکہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس
زرعی شعبہ کی ترقی اور دیہات میں خوشحالی لانے کیلئے وضع کردہ روڈ میپ کا جائزہ ، تجاویز و سفارشات کی اصولی منظوری پنجاب حکومت اور عالمی بینک کے مابین زرعی شعبہ کی ترقی اور دیہات میں خوشحالی کا پروگرام آگے بڑھانے پر اتفاق زرعی مارکیٹنگ کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، گندم خریداری نظام میں اصلاحات لائی جائیں گی ،سمارٹ مارکیٹ ریفارمزسے زراعت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، خواتین اور نوجوانوں کی زرعی تربیت سے ایگروبزنس فروغ پا سکتا ہے، سمارٹ پروگرام کے تحت فوڈ سیفٹی سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا اور زرعی تحقیق کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب زرعی شعبہ میں بڑا پوٹینشل موجود ہے ، اس حوالے سے عالمی بینک پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا ،کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک
جمعرات 9 فروری 2017 23:17
(جاری ہے)
زرعی پیداوار میں اضافے ، زرعی معیشت کے استحکام اور پانی کے وسائل کے درست استعمال کیلئے عالمی بینک کی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہیں اوراس پروگرام کے تحت زرعی مارکیٹنگ کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور گندم خریداری نظام میں اصلاحات لائی جائیں گی۔
گندم خریداری نظام میں اصلاحات لا کر ہر سال ہونے والے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ مارکیٹ ریفارمزسے زراعت کے شعبہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے کاشتکاروں کو ان کی دہلیز پر مربوط زرعی خدمات کی فراہمی کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ خواتین اور نوجوانوں کو زراعت کے حوالے سے تربیت کی فراہمی سے ایگروبزنس کو فروغ مل سکتا ہے ۔ سمارٹ پروگرام کے تحت فوڈ سیفٹی سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا اور زرعی تحقیق و ترقی کو فروغ دینے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی تحقیق کے عمل میں نجی شعبہ کی شراکت اور کاشتکاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سیڈ ٹیکنالوجی مہیا کرنے کیلئے بین الاقوامی اور مقامی سیڈکمپنی سے اشتراک بڑھایا جائے گا ۔ گندم کو ذخیرہ کرنے کے لئے جدید گندم کے گودام بنائے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی بینک زراعت کے فروغ اور پانی کے وسائل کے درست استعمال کیلئے پنجاب حکومت کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ وفاقی اور پنجاب حکومت نے زراعت کی ترقی اور چھوٹے کاشتکار کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے پیکیج دیئے ہیں ۔ زرعی معیشت کے فروغ اور کسانوں کو خوشحال بنانے کیلئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کا تقاضا ہے ۔ کھاد اور پانی کے درست استعمال کے حوالے سے کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک پنجاب حکومت کا مضبوط پارٹنر ہے اور زراعت، آبپاشی اور ایگریکلچرمارکیٹنگ کی مضبوطی میں عالمی بینک کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔زراعت کے فروغ اور کسانوں کی سہولت کے لئے کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکوں کی تعمیر کی بڑی افادیت ہے۔ پنجاب حکومت ہزاروں کلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کر چکی ہے اور اس ضمن میں چوتھے مرحلے کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام زور و شور سے جاری ہے ۔ دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی سے دیہی و زرعی معیشت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ زراعت کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل اور زراعت کا فروغ ہماری پہلی ترجیح ہے ۔انہو ںنے کہا کہ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے ہو گااور میں خود اس کی صدارت کروں گا۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ پنجاب میں زراعت کے شعبے میں بڑا پوٹینشل موجود ہے ، عالمی بینک اسے بروئے کار لانے کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ اجلاس میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے بھی مختلف سفارشات کی منظوری دی گئی۔ سیکرٹری زراعت اور عالمی بینک کی ٹیم نے زرعی شعبہ کی بہتری کے حوالے سے روڈمیپ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء آصف سعید منیس ، نعیم اختر خان بھابھہ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، امانت اللہ خان، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک پچا موتھو الانگو اور عالمی بینک کے زرعی شعبہ کے ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ عالمی بینک کے سینئر ڈائریکٹر برائے زراعت جیورگن ویوگل واشنگٹن ڈی سی سے ویڈیولنگ کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 10 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
جنوبی بھارت میں خفیہ طور پر ایٹمی شہر قائم ہورہاہے جہاں تھرمو ایٹمی ہتھیار بنائے جارہے ہیں،پاکستان کا اظہار تشویش
-
اقتدار سنبھالا تو ملک کو توانائی کے بحران کا سامنا تھا ،ْاب پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے ،ْوزیر اعظم
-
سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی 3 شوگر ملز کو عبوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا
-
صدر مملکت نے دہشتگردی میں ملوث 16انتہائی خطرناک دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں
-
ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
-
سپریم کورٹ : پانامہ کیس 15فروری سے دوبارہ سماعت کے لئے مقرر
-
وزیر اعظم نے 9 فروری کو گرین ڈے منانے کا اعلان کر دیا
-
ڈاکٹر عبد القدیر خان کی لیگی رہنما کے گھر آمد
-
پاکستان اور سری لنکا کا سارک تعطل ختم کرنے پر زور
-
عرب شہزادے کی چولستان میں آمد ، 12 ویں چولستان ٹی ڈی سی پی جیپ ریلی کا روٹ کو 50 کلومیٹر کم کردیا گیا
-
عالمی بینک اور حکومت پنجاب کی مشترکہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس
-
مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی عمل درآمدی کمیٹی کا اجلاس ، ایڈیشنل سیکرٹری قانون نے بریفنگ دی اورصوبوں نے کرمنل جسٹس سسٹم پر اعتراضات پیش کئے
-
عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلا ف الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں کیسز ہیں ، دونوں رہنما غیر ملکی فنڈنگ کیس اور نااہلی کے ریفرنسزسے بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں ، ان کو بھاگنے نہیں دینگے ، پی ٹی آئی ... مزید
-
پاکستان کا جاسوس کبوتر پولیس کی قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،بھارت کا دعویٰ 🎧
-
پاک فوج سمیت دفاعی اداروں نے رواں سال 40فیصد سے زائد بجٹ استعمال کیا
-
بھارت میں 32لاکھ ڈیبٹ کارڈ ہیک ، عوام کو ایک کروڑ 30لاکھ کا نقصان
-
بیلجیئن پولیس چیف کی عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت
-
شمالی امریکا میں برفانی طوفان کاامکان،نیوجرسی میں تمام سرکاری دفاتر بند :امریکی میڈیا
-
ملائیشیا کا جہاز روہنگیا کیلئے امداد لے کر پہنچ گیا
-
جرمنی کا سیاسی پناہ حاصل کرنے میں ناکام ہونے والوں کی بے دخلی میں تیزی کا فیصلہ
-
ترکی نے داعش سے تعلق رکھنے والے 4 مشتبہ جنگجوئو ں کو گرفتارکرلیا
-
فرانس کے جوہری پلانٹ میں دھماکا، متعدد افراد زخمی
-
افغانستان ،امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے رہنما ئوں عمر صادق اور عمر فاروق سمیت 11دہشتگرد ہلاک
-
بلیسٹک میزائل کے بعد ایران نے ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
-
راہول گاندھی نے نریندر مودی کو بھارت کا’ ٹرمپ‘ قراردیدیا
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
-
ہائیکورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ملوث شاہد عزیز عرف گلو بٹ کو رہا کرنے کا حکم
-
ْبنوںانصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی سینئر نائب صدر عمران اللہ پر اسرار طور پر لا پتہ ہوگئے
-
صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ نے شوکت بسرا پر مبینہ حملے کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی
-
چمن میں کانٹا وزن تنازعہ کے باعث ٹرانزٹ ٹریڈ 5ویںر وز بھی معطل
-
بینظیر انکم سپورٹ پر وگرام کا بجٹ 40ارب سے بڑھا کر 115ارب کر دیا ہے‘ ماروی میمن
-
بلاول بھٹو رواں سال لاڑکانہ کے حلقے این اے 204 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے، فریال تالپور
-
پاکستان ائر لائنزکا سری لنکن ائر لائن کے ساتھ 6ماہ کی ویٹ لیز کا معاہدہ ختم
-
سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی گمشدگی کے خلاف کیس کی سماعت
-
سپریم کورٹ نے مردان میں پولیس کی جانب سے خواجہ سرائوں کو تنگ کرنے کے حوالہ سے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا
-
پاکستان نیوی کے اہلکار عمران یوسف کے لاپتہ ہونے کے معاملہ کی تفتیشی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.