وزیر اعظم نے 9 فروری کو گرین ڈے منانے کا اعلان کر دیا

چاروں صوبوں میں 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے،نواز شریف

جمعرات 9 فروری 2017 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے خصوصی بچوں کے ہمراہ پودا لگاتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سال میں مزید10ہزار پودے لگائے جائینگے۔ آئندہ ہر سال 9فروری کو گرین ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ فروری پاکستان میں گرین ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے خصوصی بچوں کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس کے باہر پودا بھی لگایا اور کہا ہے کہ آئندہ پانچ سال کے دوران مزید10ہزار پودے لگائے جائیں گے جو کہ پنجاب ، سندھ ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہروں میں سڑک کے کنارے لگائے جائیں گے۔ اس منصوبے کے لئے 35ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی گئی ہے جس میں 50کروڑ اسلام آباد میں لگائے جائیں گے۔ جبکہ باقی رقم سے دیگر صوبوں میں درخت لگائے جائیں گے ۔ وفاقی حکومت گرین پاکستان کے پروگرام پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔ پروگرام کا مقصد جنگلات میں اضافہ اور جنگلی حیات کی حفاظت کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس پروگرام پر خرچ ہونے والی رقم کا 50فیصد وفاقی حکومت جبکہ50فیصد صوبائی حکومت برداشت کریگی