اقتدار سنبھالا تو ملک کو توانائی کے بحران کا سامنا تھا ،ْاب پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے ،ْوزیر اعظم

ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی صنعتی زون قائم کررہے ہیں ،ْکمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو کا دورہ پاکستان سرمایہ کاری ،تجارت کے نئے مواقع فراہم کریگا ،ْرواں سال ترقی کی شرح 5.5 تک لے گئے ، 2025 تک پاکستان دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہو گا ،ْسی پیک منصوبے کے تحت ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی ،ْجس میں سے 35 بلین سے زائد سرمایہ کاری توانائی سے متعلق شعبوں میں کی جائیگی ،ْمنصوبے کے تحت روڈوں کا جال بچھایا جائیگا ،ْنواز شریف کا بین الاقوامی اداروں کے چیف ایگزیکٹوز سے خطاب

جمعرات 9 فروری 2017 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2017ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اقتدار سنبھالا تو ملک کو توانائی کے بحران کا سامنا تھا ،ْاب پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے ،ْ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی صنعتی زون قائم کررہے ہیں ،ْکمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو کا دورہ پاکستان سرمایہ کاری اور تجارت کے نئے مواقع فراہم کرے گا ،ْرواں سال ترقی کی شرح 5.5 تک لے گئے اور 2025 تک پاکستان دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہو گا ،ْسی پیک منصوبے کے تحت ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی ،ْجس میں سے 35 بلین سے زائد سرمایہ کاری توانائی سے متعلق شعبوں میں کی جائیگی ،ْمنصوبے کے تحت روڈوں کا جال بچھایا جائیگا۔

جمعرات کو بین الاقوامی اداروں کے چیف ایگزیکٹوز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ حکومت نے 2013 میں سرمایہ کاری پالیسی کے تحت آزاد ،ْروشن خیال اور دوستانہ پالیسی کا اعلان کیا جس کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں کمی سمیت مختلف سہولیات اور مراعات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے ،ْ یہاں کی اکثریت کا تعلق متوسط طبقے سے ہے، سیاسی طور پر مستحکم ہونے کی وجہ سے یہاں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ جب انہوں نے 2013 میں حکومت سنبھالی تو ملک کی معاشی حالت بد تر تھی، انہوں نے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے مسائل کو حل کیا۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اپنی اسٹریٹجک جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے خطے میں کاروبار کے حوالے سے منفرد اہمیت رکھتا ہے ،ْ پاکستان کے ذریعے جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا سمیت چین کے 3 ارب لوگوں تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جس میں سے 35 بلین سے زائد سرمایہ کاری توانائی سے متعلق شعبوں میں کی جائے گی، اس منصوبے کے تحت روڈوں کا جال بچھایا جائے گا۔وزیر اعظم نے بتایا کہ 2018 سے 2025 کے درمیان معیشت میں 8 فیصد بہتری لاکر مہنگائی کی شرح 0 فیصد پر لے جانے کا منصوبہ ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ پرائس واٹر ہاؤس کوپرس ( پی ڈبلیو سی) نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو 2030 کی دنیا کی 32 بڑی معیشتوں میں جگہ دی ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ رواں سال ملک میں ترقی کی شرح 5.5 فیصد رہی اور خسارہ کم ہوکر صرف 4.2 فیصد رہ گیا ،ْ پہلے یہی خسارہ 8.6 فیصد زائد تھا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پہلی بار50 ہزار کی حد عبور کی،ملک میں صارفین کی قوت خریداری میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ 3 سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کیا اور ٹیکس وصولیوں کی مجموعی پیداوار جو پہلے 9.8 فیصد تھی بڑھ کر 12.4 فیصد تک پہنچ گئی۔نواز شریف نے کہاکہ حکومت ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری لانے کے لئے مختلف زونزقائم کررہی ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاری لانے کے لئے پرعزم ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث آج پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، صنعتی شعبے نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے سال 2016-2015 کے دوران اپنی معیشت میں 6.8 فیصد اضافہ کیا، جب کہ رواں برس اس میں مزید بہتری کی امید ہے۔

وزیر اعظم کے مطابق پاکستان میں مختلف شعبوں کے اندر بیرونی سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں ،ْپاکستان یورپ اور امریکی منڈیوں میں ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :