ن لیگ حکومت میں زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو ان کی کرپشن سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔عمران خان
الطاف حسین کا بھی احتساب ہوناچاہئے ہمیں بھی انتظار ہے،فیڈریشن کے سابق نائب صدر حنیف گوہرکے گھر ناشتہ پر گفتگو
بدھ 8 فروری 2017 22:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ن لیگ حکومت میں زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو ان کی کرپشن سے فائدہ اٹھاتے ہیں،جو لوگ شریف خاندان سے مخلص ہیں انہیں میرٹ نظرانداز کرکے اوپر لایا جاتا ہے اور محمد زبیر کو بھی گورنر سندھ کا عہدہ قابلیت پر نہیں وفاداری پر ملا ہے۔رانا ثنااللہ اورخواجہ سعد رفیق کو غلط فہمی ہے کہ وہ ماضی کی طرح عدالتوں پر حملہ کریں گے۔
۔ میاں صاحب کو بتانا چاہتاہوں کہ فیتے کاٹنے سے پانامہ سے بچ نہیں پائیں گے،نامکمل منصوبوں کا چار چار مرتبہ افتتاح کیا جارہاہے،الطاف حسین کا بھی احتساب ہوناچاہئے ہمیں بھی انتظار ہے۔کراچی تحریکِ انصاف کا شہرہے ،یہ شہرایم کیو ایم کی لسانی سیاست کی وجہ سے شہر پیچھے رہ گیا۔(جاری ہے)
کراچی میں حالات خراب تھے۔جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کی تنظیمیں نہ بن سکیں لیکن اب کراچی میں پی ٹی آئی کی سرگرمیاں ہوں گی،پانامہ پر ہمیں امید ہے کہ عدالت انصاف کرے گی تاہم جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے ، ہمیں امید ہے کہ کیس ہم جیتیں گے،سندھ کا کوئی والی وارث نہیں ہے زرداری دبئی میں بیٹھ کر حکومت چلاتے ہیں ۔
پیپلزپارٹی کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔۔وہ بدھ کی صبح سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی حنیف گوہر کی رہائش گاہ پرناشتہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹرعارف علوی، عمران اسماعیل سمیت پی ٹی آئی رہنمائوں، تاجر برادری اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی حنیف گوہر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔ عمران خان نے کہاکہ کراچی پی ٹی آئی اور سیاسی شعور رکھنے والوں کا شہر ہے۔ کراچی کی سیاست اب بہتر ہورہی ہے۔ پانامہ کراچی کے شہریوں کے لیے ضروری ہے،کراچی کے شہریوں کا زیادہ پیسہ چوری ہوتا ہے کیونکہ کراچی سب سے زیادہ ریوینیو جمع کرتاہے۔پانامہ پر ہمیں امید ہے کہ عدالت انصاف کرے گی تاہم جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے ۔ہمیں امید ہے کہ کیس ہم جیتیں گے۔پاکستانیوں کی جیت ہوگی۔پانامہ سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں یہ شریف فیملی کی کرپشن ہے۔ قطری خط ایک فراڈ ہے۔قطری خط جعلی تھا اس لئے وہاں کی حکومت نے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ۔جس نے انکو خط دیاہے وہ انکا کاروباری دوست ہے۔ پورٹ قاسم منصوبہ اپنے دوست کے حوالے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے بزنس پارٹنرز قطریوں کو کراچی پورٹ پر200 ارب کا ٹھیکہ دیاگیایہ سب کرپشن ہے۔اب سب کو خوف ہوگا جس طرح سے سپرئم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔یہ پاکستانیوں کا مسئلہ ہے۔میرا پیسہ چوری نئی ہوا عوام کا پیسہ ہے۔وزیراعظم سے لیکر سب کرپٹ مافیا کو پکڑنا ہوگا،پاکستان میں کبھی بھی طاقتور کی عدالت میں اس طرح سے تلاشی نہیں لی گئی۔انہوں نے کہاکہ نیب کرپشن بڑھائے گی کم نہیں کریگی۔مجھے خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے اس کا بھی نوٹس لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جسٹس عظمت کیلئے دعاگو ہیں کہ وہ جلد صحتیاب ہوکرپیر سے دوبارہ کیس سنیں گے۔عدالت میں کرپشن کرنے والوں کی تلاشی شروع ہونے سے اب آئندہ لو گ کرپشن کرتے ہوئے ڈریںگے۔زندگی میں کبھی نہیں سنا کے منصوبوں کا چار چار مرتبہ نامکمل منصوبوں کا افتتاح کیا جارہاہے،میاں صاحب کو بتانا چاہتاہوں کہ ربن کاٹنے سے پانامہ سے بچ نہیں پائیں گے۔رانا ثنااللہ اورخواجہ سعد رفیق کو غلط فہمی ہے کہ وہ ماضی کی طرح عدالتوں پر حملہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کرپشن کرتے ہیں تو ان کو بھی پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیا۔کراچی میں گندگی اور پینے کے پانی کے معاملات میں بھی کرپشن کا عنصر ہے۔زمینوں پر قبضے کھیلوں کے میدانوں پر قبضے یہ سب کرپشن ہے ۔سندھ میں40 فیصد لوگ گندہ پانی پیتے ہیں جو شرمناک عمل ہے۔نادرا کارڈ کراچی کے لوگوں کو جان بوجھ کر نہیں دئیے جارہے۔ نادر اکا رڈ سب کا حق ہے۔کارڈ نہیں ملا تو ووٹ کیسے ڈالیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ کراچی کو وقت نہیں دے سکا2014 دھرنے میں نکل گیا 2016 پناما میں نکل گیا۔پناما کے بعد کراچی کو وقت دونگا۔میں نے زندگی میں نہیں سنا کہ ادھورے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ہورہا ہے۔جتنے مرضی فیتے کاٹ لیں پناما سے جان نہیں چھوٹنے والی20 ارب روپے اشتہاروں پر خرچ کرچکے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ الطاف حسین کا بھی احتساب ہوناچاہئے ہمیں بھی انتظار ہے ان کے احتساب کامزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 9 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
ن لیگ حکومت میں زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو ان کی کرپشن سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔عمران خان
-
فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ خود قومی مفاد میں ٹیک اپ کیا ہے،سپیکر قومی اسمبلی کا انکشاف
-
عمران خان نے الیکشن کمیشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی
-
محنت کا پھل ملنے پرخوش ہوں،فیتے کاٹیں تو مخالفین برداشت کریں،نواز شریف
-
آصف زرداری کامشاورت کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس میں عدم شرکت پر گورنر سٹیٹ بنک ، نیشنل بینک پاکستان اور زرعی ترقیاتی بنک کے صدور پر برہمی کا اظہار
-
افغانستان میں امن وامان کے قیام کیلئی6ملکی کانفرنس وسط فروری میں روس میں ہوگی
-
ورلڈ بینک کا بلوچستان پبلک اکائونٹس کمیٹی کو فعال بنا نے میں تعاون کی یقین دہانی
-
کراچی کورینجرز کی بیساکھیوں پر کب تک چلایا جاتا رہے گا، سوچنا ہوگا پولیس کورینجرز کی بیساکھیوں کی ضرورت کیوں پڑی ،آئی جی سندھ پولیس
-
پاکستان افغانستان کو در پیش چیلنجوں سے نکالنے کیلئے مناسب اقدامات اٹھانے کیلئے پر عزم ہے،مشیرخارجہ
-
مشرف کی سربراہی میں ایم کیو ایم متحد ہوجائے یا کوئی اتحاد بنے ہمیں کوئی پرواہ نہیں ،ہم اپنی پارٹی خود ہی چلارہے ہیں ،ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کا رابطہ ہے ،فاروق ستار اب بھی الطاف حسین کی وکالت ... مزید
-
مولانامسعوداظہر کے معاملہ پر سیکیورٹی کونسل اراکین کے مابین اتفاق رائے قائم نہیں ہوسکا
-
بھارت کی ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی خطےکیلئےخطرناک ہے،جنرل قمرجاوید باجوہ
-
ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ترک صدر سے پہلی بار ٹیلی فونک گفتگو
-
ممالک پر پابندی امریکی سلامتی کیلئے لگائی ایگزیکٹو آرڈر میں کسی مذہب یا نسل کا ذکر نہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ
-
چینی کی جدید ’سلک روڈ سًمٹ‘ میں برطانیہ کو شرکت کی دعوت
-
افغانستان : ریڈ کراس کارکنوں پر حملہ ،6ہلاک ، 2لاپتہ
-
چین ، پانچ سو افراد کی گروپ فوٹوکی مقبولیت عروج پر پہنچ گئی
-
چین میں دو سابق وزراء کو بدعنوانی ثابت ہونے پر سزائوں کا سامنا
-
لندن کے ہوٹل میں ایئرانڈیا عملے کی حرکت بھارت کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئی
-
آسٹریلیا میں سائنس دانوں کا آسٹریلیا کے زیر زمین پانیوں میں 3 لاکھ سال پرانا بڑا زمینی تودہ دریافت کر نے کا دعوی
-
پیرس میں نوجوان سے بدفعلی کے بعد ہنگامو ں کا سلسلہ مزید5 علاقوں تک پھیل گیا، 17 افراد گرفتار
-
ناکام بغاوت کے بعد ترکی میں ایک بار پھر ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا
-
تعلیم چند ہاتھوں میں محدود ، ذہین طالبعلم ذہنی مریض بن کر خودکشیوں پر مجبور ہیں ‘ لاہور ہائیکورٹ
-
پنجاب اسمبلی نے بلدیاتی نمائندوں کو مزید با اختیار بنانے سمیت چار مسودات قوانین کی منظوری دیدی ،بلدیاتی اداروںکی تحلیل کا حکومتی اختیار ختم
-
آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کالکپاس انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے 2 درجن سے زائد آئل ٹینکرز روکے جانے پر (آج) سے غیر معینہ مدت تک کیلئے صوبہ بھر میں ایندھن سپلائی روکنے کا ... مزید
-
بدین ،ماتلی میں بائی پاس پر مسافر کوسٹر اور چنگ چی رکشہ میں تصادم، ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق
-
تحریک انصاف کا 6مارچ کو لاہور میں کنونشن بلانے کا فیصلہ
-
ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کرپشن کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے ،سینیٹر سراج الحق
-
بدعنوانی معاشرے میںتمام برائیوںکی جڑہے ، نیب بدعنوانی کی شرح صفرتک لانے کیلئے پرعزم ہے،قمرزمان چوہدری
-
چائنہ کٹنگ اور زمینوں پر ناجائز قبضے ،سندھ ہائی کورٹ نے ریکارڈ طلب کرلیا
-
سندھ حکومت کا سرکاری اسکولوں میں 6 ہزاراساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.