چیف جسٹس سپریم کورٹ نےمخدوم علی خان کی عمومی رخصت کی درخواست منظورکرلی

اگرپاناماکیس اس دوران مقررکیاگیاتورخصت مئوثرنہیں ہوگی۔چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثارکاانتظامی حکم

پیر 6 فروری 2017 19:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7فروری۔2017ء) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخدوم علی خان کی عمومی رخصت کی درخواست منظورکرلی ہے،اس دوران پاناماکیس مقررکیا گیا تورخصت مئوثر نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے وکیل کی درخواست پرانتظامی حکم جاری کردیاہے۔ذرائع چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثارنے پاناما کیس میں وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کی رخصت کی درخواست پر انتظامی حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاناماکیس اس دوران مقررکیاگیاتورخصت مئوثر نہیں ہوگی۔