جے ایف سیون تھنڈر کے جدید ترین بلاک تھری کی تیاری کا فیصلہ

وزارت دفاع نے منظوری دیدی ، ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیاری ہوگی

پیر 6 فروری 2017 12:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7فروری۔2017ء)پاک فضائیہ اپریل 2017 میں نئے جے ایف سترہ بی لڑاکا طیاروں کو باقاعدہ شامل کرلے گی جس کے ساتھ ہی جے ایف سیون تھنڈر لڑاکا طیاروں کے جدید ترین بلاک تھری طیاروں کی تیاری کا کام شروع کردیا جائے گا، یہ جہاز چنگڈو ایروسپیس کارپوریشن اور پاک فضائیہ نے مل کر تیار کیا ہے۔پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ جدید ترین ماڈل بلاک تھری تیار کرے گا جس کے لئے ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت دفاعی پیداوار کی طرف سے اس حوالے سے منظوری دیدی گئی ہے اور حکومت نے ضروری بجٹ بھی مختص کردیا ہے۔ اس سے قبل جے ایف سترہ بلاک ون دو ہزار سات جبکہ جے ایف سترہ بلاک ٹو دو ہزار تیرہ میں شروع کئے گئے تھے۔اپ گریڈ کئے گئے ماڈل میں جدید ترین ایوی اونکس سسٹم، ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ ، ڈیٹا لنک، توسیعی الیکٹرانک وارفیئر اور زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت ہوگی۔بلاک تھری کے فریم، ایوی اونکس اور کاک پٹ کے علاوہ بھی مزید تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایکٹو الیکٹرانکلی سکینڈ ایرے ریڈار، ہیلمنٹ ماونٹڈ ڈسپلے اینڈ سائٹ سسٹم کا اضا فہ کیا گیا ہے ۔