ترجمان شریف فیملی نے پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کے بیان کومستردکردیا

شریف خاندان نے پانامہ کیس میں التواء کی کوئی درخواست دائر نہیں کی،ترجمان

پیر 6 فروری 2017 23:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7فروری۔2017ء)ترجمان شریف فیملی نے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انکی باتیں گمراہ کن ہے ،شریف خاندان نے پانامہ کیس میں التواء کی کوئی درخواست دائر نہیں کی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ترجمان شریف فیملی کی جانب سے جاری ہونے والی بیان میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان کی طرف سے پانامہ دستاویزات کیس میں التواء کی کوئی درخواست نہیں دائر کی گی،انشاء اللہ کیس کی سماعت دوبارہ جلد شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل کو عدالت سے چھٹی کی اجازت اگلی سماعت سے مشروط ہے اور پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کا بیان انکے دوسرے بیانات کی طرح گمراہ کن ہی۔