سرتاج عزیز سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات اور معاشی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

وزارتی کمیشن باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرے گا ، بحرین کی طرف سے نرسنگ یونیورسٹی کا تحفہ دوستی کی علامت ہے، حکومت کی سرمایہ کاری پالیسی سے سرمایہ کاروں کے لئے بہترین ماحول فراہم ہوا ہے ، بحرینی سرمایہ کار توانائی، بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کریں،مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی گفتگو

اتوار 5 فروری 2017 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2017ء)مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد نے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور معاشی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اتوار کو مشیر خارجہ سرتاج اور بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے ۔

ملاقات میں باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور معاشی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنمائوں نے مشترکہ اقتصادی کمیٹی کو مشترکہ وزارتی کمیشن میں بدلنے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ وزارتی کمیشن باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرے گا ۔ بحرین کی طرف سے نرسنگ یونیورسٹی کا تحفہ دوستی کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی سرمایہ کاری پالیسی سے سرمایہ کاروں کے لئے بہترین ماحول فراہم ہوا ہے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ بحرینی سرمایہ کار توانائی، بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کریں ۔ بحرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ بحرین دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہتا ہے ۔ بحرینی وزیر خارجہ نے دفاع اور سلامتی سمیت باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بحرین پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے تعلقات کے استحکام کے لئے پرعزم ہے ۔