وزیرخزانہ کی سابق سیکرٹری خزانہ وقار مسعود کے بیٹے کی تقریب ولیمہ میں شرکت

پورا ٹیکس دینے والوں کو آڈٹ سے پریشانی کی ضرورت نہیں،آڈٹ کی قرعہ اندازی میں عمران خان اور خواجہ آصف کا نام آنا اتفاق ہے،اسحاق ڈا ر کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

اتوار 5 فروری 2017 00:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2017ء)وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہتنخواہ دار طبقے کو پہلی دفعہ ٹیکس آڈٹ میں شامل کیا گیا ہے،جوٹیکس پورا دیتے ہیں انہیں آڈٹ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،آڈٹ کی قرعہ اندازی میں عمران خان اور خواجہ آصف کا نام آنا اتفاق ہے،وزیرخزانہ نے ان خیالات کا اظہار سابق سیکرٹری خزانہ وقار مسعود کے بیٹے کی تقریب ولیمہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جون تک نہ کوئی منی بجٹ آئے گا اور نہ نیا ٹیکس لگے گا۔عوام کو ریلیف دینے سے ٹیکس کم جمع ہوتو پریشانی نہیں۔ٹیکس کے انتظامی امور بہتر بنا کر زیادہ ٹیکس جمع کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :