پاکستان اور افغانستان میں شدید برفباری نے تباہی مچادی ،مختلف علاقوںمیں برفانی تودے گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 110افراد جاں بحق ، 125 زخمی
متعدد مکانات تباہ ،اہم شاہراہیں اور رابطہ سڑکیںبند ، امدادی کاروائیوں اور عوام کو نقل وحرکت میں شدید مشکلات،برفانی تودوں تلے مزید افراد کے دبے ہونے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ْ نورستان میں گائوں پر برفانی تودہ گرگیا،56افراد ہلاک ،65زخمی ، درجنوں لاپتہ ، مکان کی چھت گرنے سے 5 ہلاک ، بدخشان میں 19افراد ہلاک ،17 زخمی ، کابل میں بھی شدید برفباری ، حکومت کا اتوارکو چھٹی کااعلان ،کابل ائیرپورٹ بھی بند چترال میں برفانی تودے گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق،11 افراد کو بچالیا گیا وزیراعظم نواز شریف کا جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار، متعلقہ حکام کو فوری طور پرامدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت
اتوار 5 فروری 2017 20:00
کابل /چترال/اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2017ء)پاکستان اور افغانستان میں شدید برفباری نے تبائی مچادی ،مختلف علاقوںمیں برفانی تودے گرنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 110افراد جاں بحق اور125 زخمی جبکہ متعدد مکانات تباہ ہوگے ،اہم شاہرائوں اور رابطہ سڑکوں کی بندش کے باعث امدادی کاروائیوں میں اور عوام کو نقل وحرکت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،برفانی تودوں تلے مزید افراد کی موجودگی کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاکستان اور افغانستان میں شدید برفباری کے باعث مختلف علاقوںمیں برفانی تودے گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 110افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق ملک میں شدید برفباری اور تودے گرنے کے باعث 94افراد جاں بحق اور115زخمی ہوگئے جبکہ 100سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔(جاری ہے)
مشرقی صوبہ نورستان میں ایک گائوں پر برفانی تودہ گرنے سے 56افراد ہلاک اور65زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں ۔
صوبائی گورنر حافظ عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ ضلعی حکام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق برفانی تودہ گرنے کے بعد 56لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ مزید افراد بھی ملبے تلے موجود ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔نورستان میں ایک مکان کی چھت گرنے کے باعث 5دیگر افراد ہلاک ہوگئے ۔شمالی صوبہ بدخشان میںدو روز کے دوران برفانی تودے گرنے اور دیگر حادثات میں 19افراد ہلاک اور17دیگر زخمی ہوگئے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان نوید فروتان کا کہنا ہے کہ حکومت صوبے کے 12اضلاع تک پہنچنے کیلئے کام کررہی ہے جن کا بدخشان سے مکمل طور پر رابطہ منقطع ہوچکا ہے ۔مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع ہیسرک اور شیرزاد میں شدید برفباری اور تودے گرنے سے 100سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔افغان دارالحکومت کابل بھی شدید برفباری کے باعث ڈھک گیا جہاں حکومت نے اتوارکوسرکاری دفاتر بندرکھنے اور چھٹی کااعلان کیا ہے ۔برفباری کے باعث کابل ائیرپورٹ بھی بند ہو گیا۔قدرتی آفات کے ادارے اے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شدید برفباری کے باعث فریاب،جائوزجان ،سرائے پل ،بدخشان،غور،غزنی ،پنج شیر ،میدان واردک،بامیان ،دالکنڈی ،زابل اور بغلان میں سڑکیں بند ہوچکی ہیں۔پبلک ورکس کی وزارت کے ترجمان سعید مہدی حسن روحانی کاکہنا ہے کہ شدید برفباری اور خراب موسم اہم سڑکوں اور شاہرائوں کو کھولنے میں تاخیر کا باعث بن رہا ہے ۔برف کا طوفان تھمتے ہی سڑکیں کھولنے کا کام شروع کردیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان میں چترال کے علاقے شیر شال کریم آباد میں برفانی تودہ گرنے سے 6 گھر دب گئے جس کے نتیجے میںخواتین اور بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں 6 خواتین، 6 بچے اور 2 مرد شامل ہیں جس کی کمانڈنٹ چترال اسکاوٹس نظام الدین نے بھی تصدیق کردی ہے۔11 افراد کو بچالیا گیا ، برف میں دبے دو زخمیوں کو بھی نکال لیا گیا ہے۔علاقے میں شدید برفباری سے راستے بند ہیں اورریسکیواہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔دوسری جانب چترال میں 5 فٹ تک برف باری ہونے کے باعث ابھی تک امدادی کارروائیاں شروع نہیں ہوسکی ہیں، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام کرنے میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ ارندو کے علاقے میں بھی اسکاٹس کے پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 7 جوان زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید برفباری کے باعث چترال کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہے جب کہ برفانی تودے تلے دبے 2 افراد کو7 گھنٹے بعد بحفاظت نکال لیا گیا جن میں ایک مرد اورایک خاتون شامل ہے، اس کے علاوہ تودے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چترال میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ صبح سویرے پیش آیا، متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ برفانی تودے سے اب تک 7 لاشیں اور 2 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔ چترال اسکاٹس کی چوکی سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے ایک ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی بھی ہوئے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے چترال میں برفانی تودے کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پرامدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی جب کہ وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کو بھی امدادی سرگرمیوں کو مربوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرین کو خوراک، طبی امداد اورچھتیں فراہم کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 6 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
پاکستان اور افغانستان میں شدید برفباری نے تباہی مچادی ،مختلف علاقوںمیں برفانی تودے گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 110افراد جاں بحق ، 125 زخمی
-
آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایاگیا‘چھوٹے بڑے شہروں میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے تقاریب،کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد ... مزید
-
ْرواں ماہ عمران خان ، بلاول بھٹو زرداری اور سابق گورنر سندھ عشرت العباد کراچی پہنچیں گے
-
مودی انتہاء پسند ہے ،پاکستان نے مسئلہ کشمیرپراپنامؤقف ہمیشہ ذمہ داری سے اختیارکیا، مولانافضل الرحمن
-
پانامہ کیس میں ہمارے پاس اہم ریکارڈ موجود ہے ‘حکومت بچنے کیلئے بہانے ڈھونڈ رہی ہے‘سینیٹرڈاکٹر بابر اعوان
-
عمران خان پانامہ کیس کا فیصلہ ’’خود ‘‘کر نا چاہتے ہیں ‘ انکو سپر یم کورٹ سے اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لیے وہ اب سپریم کورٹ سے بھی بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں‘ کپتان عوام کے ووٹوں پر نہیں امپائر اور ... مزید
-
عمران خان دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ‘ عمران خان اور سراج الحق روزانہ سپریم کورٹ کے باہر دکان سجا لیتے ہیں ‘ آج خیبر پختونخوا کی عوام عمران خان سے جان چھڑانا چاہتی ہے ‘ ... مزید
-
وزیرخزانہ کی سابق سیکرٹری خزانہ وقار مسعود کے بیٹے کی تقریب ولیمہ میں شرکت
-
اسلام آباد میں تیمور قتل کیس، فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آ گیا
-
رحمان ملک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 8 نکاتی مشورہ دیدیا
-
سرتاج عزیز سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات اور معاشی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
-
گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیرجنرل(ر) عبد القادر بلوچ کی گورنر ہائوس میں ملاقات
-
سند ھ کو دئیے گئے الٹی میٹم میں 26دن باقی رہ گئے پھر ہم کراچی کے عوام حقوق کے لئے سڑکوں پر ہوں گے، کمال
-
روس رواں سال چین کو 10ایس یو۔35لڑاکا طیاروں کی دوسری کھیپ فراہم کرے گا
-
انڈونیشیئن مشرقی علاقہ میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے سے کم از کم9 افراد ہلاک
-
امریکی اپیلٹ کورٹ نے ڈونلڈ ٹر مپ کے سفری پابندی بارے حکم کی فوری بحالی کی استدعا مسترد کردی
-
تنزانیہ کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
معاشی جرائم کے مرتکب افراد کو سخت سزائیں دینے کی تجویز
-
2016ء کے دوران بھارت میں ایرانی تیل کی آمد میں ریکارڈ اضافہ
-
بھارت میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات ، مشرقی پنجاب اور گوا میں ووٹنگ مکمل
-
رومانیہ میں ملک گیر مظاہروں کے بعد حکومت کا متنازعہ حکم نامہ واپس لینے کا اعلان
-
اردن کی فضائیہ کیشام کے جنوبی علاقوں میں داعش پر تازہ حملے
-
خلیجی ملکوں کی ہوائی کمپنیوں نے پابندی کے شکار ملکوں کے مسافروں کو سوار ہونے کی اجازت دے دی
-
ٹرمپ کے بیٹے کا دورہ،امریکی خزانے سے ایک لاکھ ڈالر خرچ
-
وزارت پانی و بجلی کی2017ء میں سسٹم میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے حوالے سے خبروں کی وضاحت
-
گوادر ، ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، 8 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا
-
پیر علائو الدین صدیقی رحمة اللہ علیہ کا نماز جنازہ دربار عالیہ نیریاں شریف میں ادا کر دیا گیا
-
نوشکی، موت کو قریب سے محسوس کیا ، باراتیوں کی پھنسنے کی روئیداد
-
چینی کمپنی نے خیبرپختونخوا میں بھی ریلوے لائن بچھانے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی
-
اگر پانامہ کا جنازہ نہیں اٹھتا تونواز شریف جیت کر بھی ہار جائیںگے‘ 126دن کے دھرنے نے میا ں صاحب کا اتنا نقصان نہیں کیاتھا جتنا سپریم کورٹ کی سماعت نے کچھ دنوں میں کر دیا ہے‘سی پیک منصوبے کی ضامن پاک ... مزید
-
اسفند یار ولی کا آئندہ ماہ کراچی میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان
-
یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرکشمیریوںسے اظہاریکجہتی کیلئے پاکستانی بچے سرفہرست
-
عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کو کراچی میں مضبوط کریں گے ،سینیٹر سعید غنی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.