مشکوک گاڑی بھاگنے کی صورت میں صرف ٹائر پر فائر کرنے کی اجازت ہو گی ، پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ناکوں پر اقدامات کیلئے نیا ہدایت نامہ

ہفتہ 4 فروری 2017 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2017ء) اسلام آباد میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ناکوں پر اقدامات کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔مشکوک گاڑی بھاگنے کی صورت میں صرف ٹائر پر فائر کرنے کی اجازت ہو گی۔ گاڑی نا رکنے کی صورت میں وائرلیس کے ذریعے دیگر ناکوں کو اطلاع دی جائے گی، ناکوں پر اقدامات کیلئے ہدایت نامے میں کہا گیا کہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ڈیوٹی سے قبل بریفنگ جائے۔

(جاری ہے)

مشکوک گاڑی بھاگنے کی صورت میں صرف ٹائر پر فائر کرنے کی اجازت ہو گی۔ پہلے مرحلے میں گاڑی کو سائن بورڈ اور پھر پلاسٹک بیرئر سے روکا جائے۔ گاڑی نا رکنے کی صورت میں وائرلیس کے ذریعے دیگر ناکوں کو اطلاع دی جائے۔ مشکوک گاڑی کے غائب ہونے شہر سے آوٹ ہونے کے پیش نظر اس کے ٹائر پر فائر کیا جائے۔ کسی مشکوک شخص پر سیدھے فائر کی اجازت کراس فائرنگ کی صورت میں ہوگی۔ آج سے شہر کے ساٹھ سے زائد داخلی اور خارجی راستوں پر ہدایت نامے کا اطلاق ہوگا۔ ہدایت نامے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات کی گئی ہے۔عمل نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔