چانئیزباشندوں کی گاڑی کو حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد زخمی ،سی پی او فیصل آباد کی ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے چائنیز کی عیادت

ہفتہ 4 فروری 2017 23:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2017ء) لاہور سے براستہ موٹر وے جھنگ جانے والے چائنیز کی گاڑی کو پینسرہ سے ڈیڑھ کلو میٹر دورٹول پلازہ کے قریب ڈرائیور کو اونگھ آنے کی وجہ سے گاڑی ڈیوائڈر کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میںدو چائنیز زخمی ہوگئے ،سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرنے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے چائنیز کی عیادت کی،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور سے براستہ موٹر وے جھنگ جانے والے چائنیز کی گاڑی کو پینسرہ سے ڈیڑھ کلو میٹر دور ٹول پلازہ کے قریب ڈرائیور کو اونگھ آنے کی وجہ سے گاڑی ڈیوائڈر کے ساتھ ٹکرا کر حادثہ شکار ہوگئی جس سے ایک چینی عورت اور مرد معمولی زخمی ہوئے جب کہ دیگر چائنیز محفوظ رہے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر، اے ایس پی صدرمحمد ارسلان شاہ زیب اور ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا انسپکٹر غلام فرید موقع پر پہنچے،چائنیز کو بروقت طبی امداد دی گئی ۔