اپنے منصب پر فائز ہونے کے بعد ترقیاتی کام میری اولین ترجیح رہی ہے،گورنر پنجاب

ْسب کو مل کر اپنے شہرکی تعمیر و ترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہنا ہو گا، ملک محمدرفیق رجوانہ

ہفتہ 4 فروری 2017 23:42

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2017ء)گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ اپنے منصب پر فائز ہونے کے بعد ترقیاتی کام میری اولین ترجیح رہی ہے۔ سب کو مل کر اپنے شہرکی تعمیر و ترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہنا ہو گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی مئیر ملتان یسٰین خان ترین کی رہائش گاہ پر علاقہ کے مسائل اور ان کے مستقل حل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ، محمد آصف رجوانہ اور مسلم لیگی عہدیداران و دیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ تمام بلدیاتی منتخب نمائندے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنے آپ کو وقف کر دیںتاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ مذبحہ خانہ کو ختم کر کے سکول بنایا جا رہا ہے تاکہ علاقے کے بچوں کو گھر کی دہلیز پر تعلیم مہیا کی جا سکے۔

اسی طرح تغلق روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہے اور علاقے کے سیوریج مسائل کو بھی فوری طور پر حل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے کہا کہ آپ خود ہمارے نمائندے ہو ہم نے مل کر اداروںکو مضبوط کرنا ہے نہ کہ کسی فرد واحد کومفادات دینے ہیں