معروف مصنف اور ڈرامہ نگار بانو قدسیہ دنیا فانی سے کوچ کر گئیں

چھ ڈراموں کو پاکستان اور پاکستان سے باہر بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی

ہفتہ 4 فروری 2017 23:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2017ء) اردو کی معروف مصنف اور ڈرامہ نگار بانو قدسیہ گزشتہ رات لاہور میں دنیا فانی سے کوچ کر گئیں، بانو قدسیہ نے افسانہ نگار اشفاق احمد سے شادی کی جنہوں نے اپنے معروف ناول راجہ گدھ سے شہرت پائی، نجی ٹی وی چینل کے مطابق بانو قدسیہ نے اپنی زندگی میں اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں اسٹیج اور ٹیلی ویژن کے لیے لکھا، کلاسیکل ڈرامہ آدھی بات بھی انہوں نے ہی لکھا تھا، انہیں ٹی وی ڈراموں میں ایک نیا رجحان سیٹ کرنے والی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، ان کے کچھ ڈراموں کو ان کی روح، گرمجوشی اور جرات و بہادری کی وجہ سے پاکستان اور پاکستان سے باہر بہت زیادہ مقبولیت بھی حاصل ہوئی، بانو قدسیہ تقسیم ہند کے وقت اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور منتقل ہو گئی تھیں، آپکے والد ایک جاگیردار شخص تھے جنہوں نے زراعت کے شعبے میں ڈگری بھی حاصل کر رکھی تھی، آپ ابھی بہت چھوٹی تھیں کہ آپ کے والد کا انتقال ہو گیا، آپ نے لاہور منتقل ہونے سے قبل مشرقی بھارت کے علاقے دھرم شالا میں ایک سکول میں تعلیم بھی حاصل کی۔