پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف سے خیبرپختواہ چھیننے کی تیاریاں شروع کردیں

قومی وطن پارٹی کیساتھ انتخاب میں اتحاد کا فیصلہ،آصف زرداری کی وطن واپسی پر پارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت متوقع

ہفتہ 4 فروری 2017 14:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخواہ کے اندر عام انتخابات میں تحریک انصاف کو شکست دینے کے لئے اعلیٰ درجے کی تیاریاں شروع کردیں، آصف زرداری کی وطن واپسی پر پارٹی میں اہم شخصیات بھی شامل ہوں گی جبکہ پیپلزپارٹی نے قومی وطن پارٹی کیساتھ انتخاب میں اتحاد کا فیصلہ بھی کرلیا ہے ،مشرف دور میں کابینہ کا حصہ رہنے والے عباس سرفرازاور وسیم الرحمن سمیت دیگر سرمایہ داروں سے بھی پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے رابطہ کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپو رٹ کے مطابق ہفتہ کے روز پیپلزپارٹی قیادت نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو شکست دینے کے لئے قومی وطن پارٹی کیساتھ اتحاد کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے مشرف دور میں کابینہ کہ حصہ رہنے والے عباس سرفراز اور وسیم الرحمن سمیت دیگر سرمایہ داروں سے بھی پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے رابطہ کیا گیا اور انہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے ۔پیپلزپارٹی کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری کی وطن واپسی پر اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہو نے جارہی ہیں اور پیپلزپارٹی ہی آئندہ عام انتخابات کے بعد خیبرپختونخواہ میں اپنا جھنڈا گاڑھے گی ۔

متعلقہ عنوان :