حکومت توانائی کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، اسحاق ڈار

وزارت 2017 ء کے اختتام سے قبل اضافی دس ہزار میگاواٹ بجلی گرڈ میں شامل کرنے کی لئے کوششیں بروئے کار لارہی ہے،خواجہ آصف

ہفتہ 4 فروری 2017 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نہ صرف موجودہ عرصے کیلئے توانائی کی فراہمی کو بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے بلکہ مستقبل کیلئے اس کا حل چاہتی ہے۔ وزیر خزانہ نے گزشتہ روز فنانس ڈویژن میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ایل این جی پاور پلانٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔

سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزارت پانی و بجلی زیادہ سے زیادہ بجلی کی پیداوار کیلئے سخت محنت کررہی ہے اور ملک میں توانائی کی برھتی ہوئی طلب کو پیداوار کی لئے تونائی مکس اور ایل این جی کی بنیاد پر منصوبے موزوں آپشن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت زیر تعمیر ایل این جی پاور پلانٹس پر پیش رفت کا قریبی معائنہ کررہی ہے اور بروقت تکمیل کیلئے منصوبوں پر احسن انداز سے کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یقین دلایا کہ وزارت 2017 ء کے اختتام سے قبل اضافی دس ہزار میگاواٹ بجلی گرڈ میں شامل کرنے کی لئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لارہی ہے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی بہتری سے کارکردگی میں بہتری لانا ہمارا یجنڈا ہے۔ صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے پیداوار اور تقسیم کے سرکل کو بہتر کیا جارہاہے۔ اس موقع پر وزیر زخانہ نے وزارت پانی و بجلی کی جانب سے ملک میں توانائی کی قلت کو قابو میں لانے کیلئے سنجیدہ کوششوں کو سراہا۔ اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام ممکنہ تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

متعلقہ عنوان :