وشخص کرکٹ اپنے ایمپائر کے بغیر نہیں کھیل سکتا وہ شفاف الیکشن کیا لڑے گا،عمران خان

آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی پوری تیاری سے لڑے گی،نواز شریف نے پانامہ کیس میں شکست کے خوف سے آدھی سڑک کا افتتاح کیا کے پی کے میں حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی لائنیں لگ گئی ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 4 فروری 2017 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2017ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جوشخص کرکٹ اپنے ایمپائر کے بغیر نہیں کھیل سکتا وہ شفاف الیکشن کیا لڑے گا۔ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی پوری تیاری سے لڑے گی۔ نواز شریف نے پانامہ کیس میں شکست کے خوف سے آدھی سڑک کا افتتاح کیا کے پی کے میں حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی لائنیں لگ گئی ہیں۔

ہفتہ کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2013 ء کا الیکشن بغیر تیاری کے لڑا تھا اور اس الیکشن میں پی ٹی آئی کے 80 فیصد امیدوار پہلی دفعہ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔ ہمارے امیدواروں نے گزشتہ الیکشن سے بہت سبق سیکھا ہے۔ اس دفعہ الیکشن میں پی ٹی آئی بھرپور تیاری کرکے جاری گی اور بار بار باریاں لینے والوں کو شکست دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جو شخص کرکٹ اپنے ایمپائر کے بغیر نہیں کھیلتا وہ شفاف الیکشن کیسے لڑ سکتا ہے۔ نواز شریف کے پنجاب میں الیکشن کمیشن مشینری کے ذریعے الیکشن کو کنٹرول کرتے رہے ہیں اور الیکشن کمیشن بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ملا ہوا تھا۔ ڈھائی کروڑ بیلٹ پیپرز غائب تھے الیکشن ٹربیونل میں بھی ڈھائی ڈھائی سال کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا۔ ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ قطری کا خطر جھوٹا ہے نواز شریف نے پانامہ کیس میں شکست کے خوف سے نواز شریف نے آدھی سڑک کا افتتاح کردیا۔

پرویز الٰہی کے دورمیں پنجاب میں بہت زیادہ ترقیاتی کام کئے اتنے کام کسی نے بھی نہیں کئے مگر وہ بھی ہار گئے ۔ انہوں نے کہ اکہ ملک کی تاریخ میں جتنی بے روزگاری آج ہے اتنی پہلے کبھی بھی نہیں تھی۔ پرویز خٹک اچھے کاموں میں اپنا نام نہیں آنے دیتے کے پی کے میں لوگوں کی زندگیاں تبدیل ہوگئی ہیں سرمایہ کاروں کی لائنیں لگ گئی ہیں کے پی کے کی پولیس میں اتنی تبدیلی آئی ہے ایسا لگتا ہے کہ غیر ملکی پولیس ہو کے پی کے میں کرپشن کا خاتمہ کررہا ہے پانچ ہزار پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے کرپشن کی وجہ سے فارغ کیا گیا بلدیاتی انتخابات کے بعد بلدیاتی نمائندوں کو تیس فیصد ترقیاتی فنڈز فراہم کئے گئے جبکہ پنجاب کا ساٹھ فیصد ترقیاتی بجٹ لاہور میں لگایا جارہا ہے دس لاکھ درخت لگائے ہیں 2018 ء میں ارب درخت لگائیں گے۔