شرپسندعناصر اور ان کے پشت پناہوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،میجرجنرل محمد سعید

کسی بھی گروہ یا سرغنہ کو لیاری کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ڈی جی رینجرز سندھ

ہفتہ 4 فروری 2017 13:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2017ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعیدنے کہاہے کہ شرپسندعناصر اور ان کے پشت پناہوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گااور کسی بھی گروہ یا سرغنہ کو لیاری کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرزمیجرجنرل محمد سعید نے لیاری کے علاقوں نواں لین، میراناکہ، گبول پارک اورچیل چوک کادورہ کیا، سیکٹرکمانڈرز نے علاقے کی صورتحال اور آپریشن کے دوران کارروائیوں پربریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیاری میں کامیاب آپریشن پرافسران اورجوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی جی رینجرزمیجر جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ کسی بھی جرائم پیشہ گروہ یا سرغنہ کو کراچی اور بالخصوص لیاری کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اورشرپسند عناصر اور ان کے پشت پناہوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔ڈی جی رینجرز نے کہا کہ لیاری کے عوام خصوصاً والدین اوراساتذہ قیام امن میں اپناکرداراداکریں اورنوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کریں اس بات کو یقینی بنائیں کہ علاقے میں دوبارہ بابا لاڈلہ اورعزیربلوچ جیسا گروپ نہ بن سکے۔

متعلقہ عنوان :