بجلی جووفاق کے زیراختیارہے چلی جاتی ہے توگالیاں ہمیں پڑتی ہیں،پرویز خٹک

ہفتہ 4 فروری 2017 13:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2017ء)پشاورمیں منعقدہ انٹرنیشنل گائنی کانفرنس کے دوران جب وزیراعلیٰ پرویزخٹک تقریرکررہے تھے تو اچانک بجلی چلی گئی اندھیرے میں پرویزخٹک نے سٹیج پر بیٹھے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نظام اتناگھمبیرہے کہ جب بجلی جووفاق کے زیراختیارہے چلی جاتی ہے توگالیاں ہمیں پڑتی ہیں،ہم ان کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے پاس بجلی یاواپڈاکااختیارنہیں تو وہ آگے سے کہتے ہیں” تم بیٹھے کس لئے ہو“۔

متعلقہ عنوان :