پاک فوج نے وادی لیپا کے بازار میں لگی آگ پر قابو پالیا

شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے کئی گاڑیاں اور درجنوں دکانیں خا کستر

جمعہ 3 فروری 2017 12:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2017ء) پاک فوج نے وادی لیپا کے بازار میں لگی آگ پر قابو پالیا، شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے کئی گاڑیاں اور درجنوں دکانیں خاکسترہو گئیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے وادی لیپا کے بازار میں لگنے والی آگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا پاک فوج کے 150جوان امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مقامی افراد بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں، جمعرات کی صبح وادی لیپا کے بازار میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے 6مکان، 3گاڑیاں ، 6موٹر سائیکل اور 88مکان تباہ ہو ئے۔ پاک فوج نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پایا اور مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔

متعلقہ عنوان :