اسلام آباد میں بھی موبائل ایپ ٹیکسیوں کے خلاف کارروائی ،پولیس نے کئی موبائل ایپ ٹیکسیاں پکڑلیں

جمعہ 3 فروری 2017 12:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2017ء ) کراچی اور لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی موبائل ایپ ٹیکسیوں کے خلاف کارروائی شروع ہو گئی ، اسلام آباد پولیس نے کئی موبائل ایپ ٹیکسیاں پکڑلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد پولیس نے غیر رجسٹر موبائل ایپ ٹیکسیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی موبائل ایپ ٹیکسیاں پکڑلیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ موبائل ایپ کمپنیاں مسائل پیدا کرسکتی ہیں اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :