کراچی،کوئلہ لے جانے والی ٹرین کی ایک بوگی سے 22ٹن کوئلہ غائب ، محکمہ ریلوے نے تحقیقات شروع کر دیں

جمعہ 3 فروری 2017 12:13

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2017ء )کراچی سے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے لئے کوئلہ لے جانے والی ٹرین کی ایک بوگی سے 22ٹن کوئلہ غائب ہو گیا، چینی حکام کی نشاندہی پر محکمہ ریلوے نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ساہیوال کول پاور پلانٹ کے لیے کوئلہ لے جانے والی چین کی دوسری اسپیشل ٹرین، 18بوگیاں اور ہر بوگی میں 22ٹن کوئلہ، ٹرین ساہیوال اسٹیشن پر پہنچی تو پوری ایک بوگی خالی تھی، 22ٹن کوئلہ زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا،ریلوے گارڈز نے اے ایس ایم کواطلاع دی،بوگی نمبر96239میں کوئلہ نہیں،بوگی کے پہیوں کے ساتھ نچلے دروازے کھلے ہوئے تھے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کراچی سے چلنے کے بعد بہاولپور کے نزدیک کلاب ریلوے اسٹیشن پر کچھ دیر کے لیے رکی تھی، ترجمان ریلوے کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جار ی ہیں۔

متعلقہ عنوان :