عمران خان کی نعیم بخاری کی سربراہی میں قانونی ٹیم سے ملاقات

پانامہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے مختلف پہلووٴں پر تفصیلی تبادلہ خیال آئندہ سماعت کے حوالے سے بھرپور حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت

جمعہ 3 فروری 2017 12:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نعیم بخاری کی سربراہی میں قانونی ٹیم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین، اسد عمر اور اسحاق خاکوانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے مختلف پہلووٴں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اوروزیر اعظم، انکی صاحبزادی اور بیٹوں کے بیانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

عدالت میں شریف خاندان کے وکلاء کی جانب سے اب تک پیش کئے جانے والے دلائل پر بات چیت بھی ہوئی۔ چیئرمین نے آئندہ سماعت کے حوالے سے بھرپور حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس ملاقات میں شریف خاندان کے نقائص سے بھرپور دلائل کو عدالت کے اندر اور باہر بھرپور اجاگر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔