ملک بھر کے دینی مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا فیصلہ

دینی مدارس میں ٹیکنیکل علوم،ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے دینی مدارس کے طلبہ بھی قوم کے بیٹے اوربیٹیاں ہیں،دینی مدارس کے طلبہ وطالبات کوبھی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ

جمعہ 3 فروری 2017 12:08

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2017ء ) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے دینی مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ملک بھر کے مدارس کے لیے ترغیبی پیکیج بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کی صدارت میں اسلام آباد میں اہم اجلاس ہو ا ، اجلاس میں وفاقی وزیرمذہبی امور، وزیرتعلیم اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے،اجلاس میں دینی مدارس کے حوالے سے معاملات زیر غور لائے گئے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے تمام دینی مدارس کو قومی دھارے میں لایا جائے گا ، ملک بھر کے مدارس کے لیے ترغیبی پیکیج بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

دینی مدارس میں اصلاحات کے لیے وفاق المدارس اور دینی اسکالرزسے بھی مشاورت کی جائیگی اور دینی مدارس میں ٹیکنیکل علوم،ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ بھی قوم کے بیٹے اوربیٹیاں ہیں،دینی مدارس کے طلبہ وطالبات کوبھی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :