بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول پر پھر بلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا منہ توڑجواب

بھارتی توپوں کوخاموش کرادیا

جمعہ 3 فروری 2017 12:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2017ء)بھارتی افواج کی ایک بارپھر لائن آف کنٹرول خنجرسیکٹرپربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج نے منہ توڑجوابی کارروائی کرکے بھارتی توپوں کوخاموش کرادیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آرآصف غفورکی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاہے کہ بھارتی افواج کے جمعرات کے روزلائن آف کنٹرول پرخنجرسیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی ،فائرنگ میں کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا،پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی افواج کے خلاف منہ توڑجوابی کارروائی کی اوربھارتی توپوں کوخاموش ہونے پرمجبورکردیا