مسلم ممالک سے متعلق امریکی ویزا پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں،سرتاج عزیز

بین الاقوامی تعلقات قائم رکھنے کیلئے اوپن پالیسی موجودہ وقت کا تقاضا ہے،مشیر خارجہ

جمعہ 3 فروری 2017 12:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2017ء)مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مسلم ممالک سے متعلق امریکی ویزا پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں،بین الاقوامی تعلقات قائم رکھنے کیلئے اوپن پالیسی موجودہ وقت کا تقاضا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اسلام آباد میں فصیح الدین کی کتاب مشاہدات زندگی کی تقریب رونمائی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان مسلم ممالک سے متعلق امریکی ویزا پالیسی کا جائزہ لے رہا ہے،7مسلم ممالک پر ویزا پابندیوں کا معاملہ دیکھ رہے ہیں،دنیا بھر کے ہر آزاد،خودمختار ملک کو ویزا پالیسی کا مکمل اختیار ہے۔

امریکی ویزا پالیسی کی تفصیلات سامنے انے تک رائے نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تحفظ کا طریقہ یہی ہے کہ تمام ممالک سے تعلقات قائم رکھے جائیں،موجودہ دور میں اوپن پالیسی وقت کا تقاضہ ہے لہٰذا بین الاقوامی تعلقات میں تمام ممالک کو ایک دوسرے سے تعلق قائم رکھنا ہوگا