سرگودھا،تعلیم حاصل کرنے والے 65 خواجہ سراؤں میں اسناد تقسیم کی جائیں گی

جمعرات 2 فروری 2017 11:52

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2017ء)کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب آج دو فروری دن ایک بجے فیصل ہال ضلع کونسل سرگودہا میں جوہرآباد ‘ سلانوالی اور سرگودہا کے تعلیم بالغاں کے مراکز سے تعلیم حاصل کرنے والے 65 خواجہ سراؤں میں اسناد تقسیم کریں گے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کمشنر سرگودہا کی ذاتی اقدام پر سرگودہا ڈویژن میں خواجہ سراؤں کی تعلیم او رٹیوٹا کے زیر اہتمام ٹیلرنگ اور بیوٹیشن کے کورسز کا اجراء کیاگیا تھا۔ 65خواجہ سراؤں نے تعلیم بالغاں کا کورس مکمل کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :