چیچہ وطنی، جنسی درندے نے اپنی دوسری بیٹی اور بیٹے کو بھی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

جمعرات 2 فروری 2017 11:51

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2017ء)حقیقی بیٹی سے زیادتی پرچھ سال کیلئے گاوٴں بدر ہونیوالے جنسی درندے نے اپنی دوسری بیٹی اور بیٹے کو بھی زیادتی کا نشانہ بناڈالا،پولیس کے مطابق گاوٴں92،بارہ ایل میں شیطان صفت ملزم تنویرارائیں نے چھ سال قبل اپنی 15سالہ بیٹی سے جنسی تشدد کیا تھا جس پر عزیزواقارب اور گاوٴں کے معززین پر مشتمل پنچایت نے اسے چھ سال کیلئے گاوٴں بدر کردیا،ملزم ایک ماہ قبل ہی منت سماجت کرکے دوبارہ واپس گھر آیا تھا جس نے موقع پاکر اپنی دوسری بیٹی 12سالہ مقدس کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ملزم کو فرار ہونے کی کوشش میں پکڑ لیاگیا ، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزم نے چندروز قبل اپنے 9سالہ بیٹے وسیم سے بھی جنسی تشدد کیا تھا،پولیس نے دونوں متاثرہ بچوں کے طبی معائنہ کے بعد ملزم کیخلاف اسکی بیوی خورشیداں بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغاز کردیا ہے۔