ڈیرہ بگٹی ،ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی ،چار دہشت گرد ہلاک ،3گرفتار،چار ٹھکانے تباہ

جمعرات 2 فروری 2017 11:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2017ء)ایف سی اورحساس ادارے نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پشنی میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے چاردہشتگردوں کوہلاک جبکہ تین کوگرفتارکرلیاگیا،کارروائی میں دہشتگردوں کے چارٹھکانے تباہ ہوئے ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق بدھ کے روزایف سی اورحساس ادارے نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرڈیرہ بگٹی کے علاقے پشنی میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چاردہشتگردہلاک ہوگئے جبکہ تین دہشتگردوں کوگرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارودبرآمدہواہے جبکہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے چارٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :