بہن بھائی کو بغیر سکریننگ کے خون لگنے کا معاملہ،پمز ہسپتال کے بلڈ بینک نے رپورٹ تیار کر لی

جمعرات 2 فروری 2017 11:47

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2017ء)بہن بھائی کو بغیر سکریننگ کے خون لگنے کا معاملہ،پمز ہسپتال کے بلڈ بینک نے رپورٹ تیار کر لی ، ذرائع کے مطابق بلڈ بینک نے رپورٹ اسپتال انتظامیہ کو بھیج دی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کیرل نامی بچی کے لیے پمز بلڈ بینک سے 814 بوتل خون لیا گیا جبکہ نہمیا نامی بچے کے لیے پمز بلڈ بینک سے 650 بوتل خون لیا گیا، ذرائع کے مطابق سی ڈی اے ہسپتال تاحال رپورٹ مرتب کرنے میں ناکام رہا ہے ۔پمز انتظامیہ رپورٹ وزارت کیڈ کو بھیجوائے گی جبکہ رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔