لاہور: حساس اداروں کی کارروائی ،14سالہ خود کش بمبار گرفتار

قبضہ سے خودکش جیکٹ سمیت دیگر سامان برآمد ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

جمعرات 2 فروری 2017 11:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2017ء )صوبائی دارالحکومت میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دریائے راوی کے علاقے سے14سالہ خودکش بمبار گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے خودکش جیکٹ سمیت دیگر سامان کو برآمد کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دریائے راوی کے اطراف میں حساس اداروں کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے ایک ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ریڈ الرٹ کے جاری ہوتے ہی حساس اداروں ، پولیس اور دیگر ایجنسیاں حرکت میں آگئیں جنہوں نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے تربیت یافتہ14سالہ خودکش بمبار کو قابو کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق خودکش بمبار کا تعلق تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے 14سالہ دہشت گرد نے سکول یونیفارم پہنچی ہوئی تھی اوروہ سکولوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد پولیس لائنز، سرکاری عمارت اور گردونواح کے سکولوں کو نشانہ بنانے کا ہدف دیا گیا تھا۔ حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاہور شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچالیا۔ گرفتار دہشت گرد سے تفتیش کی جارہی ہے۔ اس کے مزید ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :