طیبہ تشدد کیس ، نامزد ملزم خرم علی خان اور اہلیہ ماہین ظفر کی درخواست ضمانت میں 10 فروری تک توسیع

طیبہ کے والدین کو نوٹس جاری کرنے کا حکم

جمعرات 2 فروری 2017 11:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2017ء)طیبہ تشدد کیس میں نامزد ملزم خرم علی خان اور اہلیہ ماہین ظفر کی درخواست ضمانت میں 10 فروری تک توسیع ، طیبہ کے والدین کو نوٹس جاری کرنے کا حکم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز عبوری ضمانت ختم ہونے پر طیبہ تشدد کیس میں نامزد ملزم او ایس ڈی ملزم خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے کی،ملزمان کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کو 10 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید حکم دیا کہ طیبہ اور اس کے والدین کو بھی عدالت میں پیش کیا جائے، جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ طیبہ تو پولیس کی تحویل میں ہے اور والدین کو بھی اس کے ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہے ، تاہم فاضل جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ والدین کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں ،چاہے وہ پیش ہوں یا نہ ہوں بعد میں دیکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت پر ملزمان کے ساتھ آئے ہوئے افراد نے ایک بار پھر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے ان کو کو کوریج سے روکنے کی کوشش کرنے کے ساتھ کیمرے کو گرانے کی کوشش بھی کی گئی تاہم وکلاء کی جانب سے مداخلت پر معاملہ ٹھنڈا پڑگیا،واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے طیبہ تشدد کیس کو مزید سماعت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :