وزیر داخلہ سے گورنر پنجاب کی ملاقات

صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

جمعرات 2 فروری 2017 11:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2017ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی بدھ کے روز ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر داخلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی مشترکہ کاوش سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور حکومتی اداروں پر عوام کا اعتماد بہت حد تک بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایجنڈا امن اور ترقی ہے۔ ترقی کے اس سفر کو بدامنی اور انتشار کی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :