ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان کو امیگریشن پابندی والے ممالک میں شامل کرنا منفی اقدام ہے ثابت ہوگا ، بلاول بھٹو زرداری
اسلام امن کا مذہب ہے دہشتگردی سے تعلق کا تاثر ختم کرنا ہوگا، پیپلزپارٹی نے اقلیتی رہنماؤں کو بھی حکومت میں شامل کیا ہے ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی
جمعرات 2 فروری 2017 11:37
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو بھی امیگریشن پابندی والے ممالک میں شامل کرنا منفی اقدام اور دو ممالک کے درمیان تناؤ پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔ اسلام امن کا مذہب ہے دہشتگردی سے تعلق کا تاثر ختم کرنا ہوگا، معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی وجہ اسلام کے بارے میں غلط تاثرات ہیں، پیپلزپارٹی نے اقلیتی رہنماؤں کو بھی حکومت میں شامل کیاہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو اور واشنگٹن میں امریکی انسٹی ٹیوٹ برائے امن کے تحت مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ میں پاکستان کا واحد سیاستدان ہوں جس نے اقلیتی رہنماؤں کو حکومت میں شامل کیا، سیاست میں ناممکن کو ممکن بنانے کا طریقہ موجود ہے۔(جاری ہے)
بلاول بھٹوزرداری نے نوازشریف حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نہ خود پارلیمنٹ میں آتے ہیں اور نہ ہی وزراء کی غیر حاضری پر ان سے جواب طلب کرتے ہیں، نوازحکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جمہوریت اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت انسداد دہشت گردی سمیت دیگر اہم چیلنجز سے نمٹنے میں ناکام ہوچکی ہے، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اچھے اور برے طالبان کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔کشمیر کے معاملے پر بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے جنوبی ایشیا پر آج بھی جوہری جنگ کی تلوار لٹک رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے لیے نوجوان قیادت کو سامنے آنا ہوگا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں نے پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم نہیں چلانے دی، آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بہتر نتائج سامنے لائے گی۔ صوبہ سندھ میں معاشی ترقی اور بنیادی سہولیات لوگوں کو فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے پاک امریکہ تعلقات ، افغانستان اور دہشت گردی کے چیلنجز پر بھی بات کی، بلاول کے ہمراہ بختاور بھٹوزرداری ، شیری رحمن اور سابق سینیٹر خواجہ اکبر بھی موجود تھے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 2 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
حافظ سعید سمیت 38سرکردہ رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل
-
امریکا کی 4 ریاستیں ٹرمپ حکم نامے کیخلاف عدالت پہنچ گئیں
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاسیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ
-
وزیراعظم سے فریز لینڈ کمپنی کے عالمی چیف ایگزیکٹو کی ملاقات
-
ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان کو امیگریشن پابندی والے ممالک میں شامل کرنا منفی اقدام ہے ثابت ہوگا ، بلاول بھٹو زرداری
-
حکومت نے کاشتکاروں کو مہنگے قرضے دینے کا اعتراف کر لیا
-
قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کا اجلاس،5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے فیصلے
-
وزیر داخلہ سے گورنر پنجاب کی ملاقات
-
طیبہ تشدد کیس ، نامزد ملزم خرم علی خان اور اہلیہ ماہین ظفر کی درخواست ضمانت میں 10 فروری تک توسیع
-
کراچی حیدر آباد موٹر وے اپنے افتتاح سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگیا
-
امیرقطرکوقیمتی گھوڑاقطرکی جانب سے بلوچستان حکومت کو10ایمبولینسیں دینے کے بدلے میں دیاہے ،سرکاری ذرائع
-
سی۔130کے ذریعے نایاب گھوڑاقطربھیجنے کی خبریں بے بنیادہیں، مریم اورنگزیب
-
نواز شریف کو پاکستان کا ٹرمپ،جس اسمبلی میں عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند نہ ہوسکے اسے بند کردینا چاہیے،عمران خان
-
کویت نے پاکستان پر کوئی ویزہ پابندی نہیں لگائی ، سوشل میڈیا پر خبریں بے بنیاد ہیں،سفیر پاکستان غلام دستگیر
-
لاہور: حساس اداروں کی کارروائی ،14سالہ خود کش بمبار گرفتار
-
عابد شیر علی کھلے عام چیئرمین عمران خان اور مجھ پر حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔،شاہ محمود قریشی
-
بہن بھائی کو بغیر سکریننگ کے خون لگنے کا معاملہ،پمز ہسپتال کے بلڈ بینک نے رپورٹ تیار کر لی
-
ڈیرہ بگٹی ،ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی ،چار دہشت گرد ہلاک ،3گرفتار،چار ٹھکانے تباہ
-
لاہور ، بھارتی فلموں پر پابندی دوبارہ لگنے کے امکانات
-
کوہلواورگردونواح میں 4.9کی شدت کے زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیا
-
لاہور، چاکلیٹ کی تیاری میں ممنوعہ کوکوا ملک اور کیمیکل ملے اجزاء کے استعمال پر ایس زی نامی فیکٹری سیل
-
کم وسیلہ یتیم بچی کیلئے 10لاکھ روپے کی مالی امداد کااعلان ،پنجاب حکومت آپ اور آپ کی بہنوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کریگی،وزیراعلیٰ پنجاب سے بھکر کی رہائشی یتیم بچی مدثرہ پروین کی ملاقات
-
شراب کی قانونی فروخت اور مسیحی مذہب کے نام پر کاروبارکے خلاف درخواستیں یکجا
-
چیچہ وطنی، جنسی درندے نے اپنی دوسری بیٹی اور بیٹے کو بھی زیادتی کا نشانہ بناڈالا
-
سرگودھا،تعلیم حاصل کرنے والے 65 خواجہ سراؤں میں اسناد تقسیم کی جائیں گی
-
پارلیمنٹیرین کوویزا سے انکار،ناروے کا روس سے احتجاج
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے نویں جج کے لیے نیل گورسچ کو نامزد کردیا
-
جنگ زدہ علاقوں کے پناہ گزینوں کو واپس بھیجنا خطرہ میں ڈالنا ہے، اقوام متحدہ
-
بھارت میں مسافر طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے
-
افغان حکومت مخالف مسلح گروپوں پر قابو پانے میں ناکام، امریکی رپورٹ
-
افغانستان ، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں، 24جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
-
بھارتی ریاست پنجاب میں انتخابی ریلی کے نزدیک دھماکہ، تین افراد ہلاک ،پندرہ زخمی
-
بھارت ،کیرالہ ایئرپورٹ پر 2 مسافروں سے 45 لاکھ سے زائد سعودی ریال ضبط
-
عراق ،قیدیوں کے سرقلم کرنے والے داعشی قصاب ابو سیاف قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.