وزیراعظم سے فریز لینڈ کمپنی کے عالمی چیف ایگزیکٹو کی ملاقات
ملک میں دودھ صنعت کی ترقی ،اس ضمن میں معلومات ، ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال ٹرانزیکشن سے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے ایک پُرکشش ملک قرار دینے کی کوششوں میں معاونت ملے گی میں پُرامید ہوں شراکت داری کی بدولت پاکستان کے صارفین کو ایسی مصنوعات میسر آئیں گی جو ناصرف اُن کی قوت خرید میں بھی ہونگی بلکہ غذائیت سے بھرپور ہائی کوالٹی بھی ہونگی، نواز شریف ’اینگرو کے ساتھ شراکت داری ہمارے وژن 2020کی جانب ایک قدم ہے، کوشش ہے پاکستانی صارفین کو صحت مندانہ مصنوعات میسر آسکیں ، رولف یوسٹن
جمعرات 2 فروری 2017 11:37
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2017ء)فریز لینڈ کمپینا کے عالمی چیف ایگزیکٹورولوف یوسٹن نے بدھ کی صبح وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جہاں انہوں نے ملک میں دودھ کی صنعت کی ترقی اور اس ضمن میں معلومات اور ٹیکنالوجی کے استعمال اور تبادلہ پر گفتگو کی۔ رولوف یوسٹن نے ملاقات کے دوران حکومتی شراکت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ پاکستان کے ڈیری سیکٹر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالا جاسکے اور اس شعبے میں دیرپا ترقی ممکن ہوسکے۔
وزیراعظم نوازشریف نے اِس موقع پر کہا کہ اس ٹرانزیکشن سے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے ایک پُرکشش ملک قرار دینے کی کوششوں میں معاونت ملے گی اور دوسری کمپنیاں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کریں گی۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ میں پُرامید ہوں کہ اس شراکت داری کی بدولت پاکستان کے صارفین کو ایسی مصنوعات میسر آئیں گی جو ناصرف اُن کی قوت خرید میں بھی ہونگی بلکہ غذائیت سے بھرپور ہائی کوالٹی بھی ہونگی۔
پاکستان کے لاکھوں ڈیری فارمرز کی فلاح و بہبود ہمیشہ سے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہی ہے۔مجھے یقین ہے کہ یہ شراکت داری ہمارے ڈیری فارمرز کو طویل مدت میں مثبت نتائج دے گی۔ رولف یوسٹن نے کہا ’اینگرو کے ساتھ شراکت داری ہمارے وژن 2020کی جانب ایک قدم ہے ۔ میری کوشش ہے کہ میں حکومت پاکستان، اینگرو فوڈز اور اینگرو کارپوریشن کے ساتھ مل کر ڈیری فارمرز کی فلاح اور سیکٹر کی بہتری کے لئے کام کروں تاکہ پاکستان کے صارفین کوصحت مندانہ غذائی مصنوعات میسر آسکیں۔اس کے علاوہ فریز لینڈ احکام ِبالا کے ساتھ دودھ کی مصنوعات کی درآمد اور برآمد پرلاگو ٹیکس اور ڈیوٹیز پر برابری کے لئے بھی کام کرنا چاہتی ہے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک اچھا مسابقتی ماحول میسر آسکے جس کے نتیجے میں صارفین کو غذائیت سے بھرپور دودھ کی مصنوعات حاصل ہوسکیں۔باہمی گفتگو میں ڈیری سیکٹر پر صوبائی اور فیڈرل سطح پر لاگوفوڈ ٹیکسز بھی زیر بحث لائے گئے اس کے علاوہ کُھلے دودھ کو ریگولیٹ کرنے پر بھی بات کی گئی کیونکہ کُھلے دودھ میں پائے جانے والے مضر صحت اجزا ء اور ملاوٹ کی وجہ سے عوام کو خراب دودھ پینے کو ملتا ہے۔ اس لئے ایسے قوانین کو متعارف کروانے کی ضرورت پر بات کی گئی تاکہ لوگوں کو پینے کے لئے خالص دودھ مل سکے۔ فریز لینڈ کمپینا دنیا میں دودھ کا کاروبار کرنے والی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے ۔ 19000ڈیری فارمرز فریز لینڈ کمپینا کے پارٹنر ہیں اور اس کا سالانہ آمدنی11ارب ڈالر سے زیادہ ہے ۔فریز لینڈ کمپینا 22000 نفوس پر مشتمل افرادی قوت کے ساتھ دنیا کے 32سے زائد ممالک میں آپریٹ کرتی ہے اور 100سے زائد ممالک کے کروڑوں صارفین کمپنی کی مصنوعات سے مستفید ہوتے ہیں۔ کمپنی کے عالمی شہرت کے حامل برینڈز صارفین کی غذائی ضروریات کو کئی متفرق مصنوعات کے زریعے پورا کرتے ہیں جن میں پنیر، پینے کا دودھ، شیر خوار نیوٹریشن،دہی، ڈزرٹ اور مکھن شامل ہیں۔ کمپنی کے کچھ جانے مانے برینڈز کے نام فرِیسکو،فریسین فلیگ،پِیک،ڈچ لیڈی،آلاسکا اور رینبوہیں۔دسمبر 2016میں اینگرو کارپوریشن نے فریز لینڈ کمپینا کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا جس کے تحت اینگرو فوڈز کے 51فیصد شیئرز فریز لینڈ کمپینا نے خرید لئے۔اینگرو فوڈز پاکستان میں ایک دہائی سے صارفین کو دودھ کی عمدہ مصنوعات فراہم کررہی ہے۔اس کے چند شہرت یافتہ برینڈز اولپرز ، ترنگ ، اُموراور اُمنگ ہیںمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 2 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
حافظ سعید سمیت 38سرکردہ رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل
-
امریکا کی 4 ریاستیں ٹرمپ حکم نامے کیخلاف عدالت پہنچ گئیں
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاسیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ
-
وزیراعظم سے فریز لینڈ کمپنی کے عالمی چیف ایگزیکٹو کی ملاقات
-
ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان کو امیگریشن پابندی والے ممالک میں شامل کرنا منفی اقدام ہے ثابت ہوگا ، بلاول بھٹو زرداری
-
حکومت نے کاشتکاروں کو مہنگے قرضے دینے کا اعتراف کر لیا
-
قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کا اجلاس،5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے فیصلے
-
وزیر داخلہ سے گورنر پنجاب کی ملاقات
-
طیبہ تشدد کیس ، نامزد ملزم خرم علی خان اور اہلیہ ماہین ظفر کی درخواست ضمانت میں 10 فروری تک توسیع
-
کراچی حیدر آباد موٹر وے اپنے افتتاح سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگیا
-
امیرقطرکوقیمتی گھوڑاقطرکی جانب سے بلوچستان حکومت کو10ایمبولینسیں دینے کے بدلے میں دیاہے ،سرکاری ذرائع
-
سی۔130کے ذریعے نایاب گھوڑاقطربھیجنے کی خبریں بے بنیادہیں، مریم اورنگزیب
-
نواز شریف کو پاکستان کا ٹرمپ،جس اسمبلی میں عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند نہ ہوسکے اسے بند کردینا چاہیے،عمران خان
-
کویت نے پاکستان پر کوئی ویزہ پابندی نہیں لگائی ، سوشل میڈیا پر خبریں بے بنیاد ہیں،سفیر پاکستان غلام دستگیر
-
لاہور: حساس اداروں کی کارروائی ،14سالہ خود کش بمبار گرفتار
-
عابد شیر علی کھلے عام چیئرمین عمران خان اور مجھ پر حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔،شاہ محمود قریشی
-
بہن بھائی کو بغیر سکریننگ کے خون لگنے کا معاملہ،پمز ہسپتال کے بلڈ بینک نے رپورٹ تیار کر لی
-
ڈیرہ بگٹی ،ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی ،چار دہشت گرد ہلاک ،3گرفتار،چار ٹھکانے تباہ
-
لاہور ، بھارتی فلموں پر پابندی دوبارہ لگنے کے امکانات
-
کوہلواورگردونواح میں 4.9کی شدت کے زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیا
-
لاہور، چاکلیٹ کی تیاری میں ممنوعہ کوکوا ملک اور کیمیکل ملے اجزاء کے استعمال پر ایس زی نامی فیکٹری سیل
-
کم وسیلہ یتیم بچی کیلئے 10لاکھ روپے کی مالی امداد کااعلان ،پنجاب حکومت آپ اور آپ کی بہنوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کریگی،وزیراعلیٰ پنجاب سے بھکر کی رہائشی یتیم بچی مدثرہ پروین کی ملاقات
-
شراب کی قانونی فروخت اور مسیحی مذہب کے نام پر کاروبارکے خلاف درخواستیں یکجا
-
چیچہ وطنی، جنسی درندے نے اپنی دوسری بیٹی اور بیٹے کو بھی زیادتی کا نشانہ بناڈالا
-
سرگودھا،تعلیم حاصل کرنے والے 65 خواجہ سراؤں میں اسناد تقسیم کی جائیں گی
-
پارلیمنٹیرین کوویزا سے انکار،ناروے کا روس سے احتجاج
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے نویں جج کے لیے نیل گورسچ کو نامزد کردیا
-
جنگ زدہ علاقوں کے پناہ گزینوں کو واپس بھیجنا خطرہ میں ڈالنا ہے، اقوام متحدہ
-
بھارت میں مسافر طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے
-
افغان حکومت مخالف مسلح گروپوں پر قابو پانے میں ناکام، امریکی رپورٹ
-
افغانستان ، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں، 24جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
-
بھارتی ریاست پنجاب میں انتخابی ریلی کے نزدیک دھماکہ، تین افراد ہلاک ،پندرہ زخمی
-
بھارت ،کیرالہ ایئرپورٹ پر 2 مسافروں سے 45 لاکھ سے زائد سعودی ریال ضبط
-
عراق ،قیدیوں کے سرقلم کرنے والے داعشی قصاب ابو سیاف قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.