آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاسیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ

پاک فوج ہمیشہ چیلنجز سے نبرد آزما رہی اور آزمائشوں پر پورا اتری ہے ، افسروں اور جوانوں سے خطاب

جمعرات 2 فروری 2017 11:36

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2017ء ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نیسیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ کیا ہے ، آرمی چیف نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں کے ساتھ دن گزارا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نیسیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حاضر سروس افسروں اور جوانوں کے ساتھ مصروف دن گزار ۔

(جاری ہے)

جوانوں اور افسروں سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ فوج کا یونٹ افسروں اور جوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے ، پاک فوج ہمیشہ چیلنجز سے نبرد آزما رہی اور آزمائشوں پر پورا اتری ہے ، پاک فوج پاکستانی عوام کی امنگوں پر ہمیشہ پورا اتری ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 16 بلوچ رجمنٹ کی کمان بھی کی ہے اور ان کے والد نے بھی بلوچ 16 رجمنٹ کی کمان کی تھی ،آرمی چیف نیاسی رجمنٹ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کیطورپرشمولیت اختیارکی تھی۔