کیا تمہارے پاس گرین کارڈ ہے ؟

امریکہ میں مسلم خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل،امریکی شخص نے معافی مانگ لی

بدھ 1 فروری 2017 11:18

اٹلانٹا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2017ء)امریکا کے ایک کافی شاپ میں امریکی شخص نے مسلمان خاتون کو ہراساں کیا ،غلط زبان استعمال کی اور پوچھا کیا تمھارے پاس گرین کارڈ ہے ؟خاتون نے واقعے کی پوری ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پرشیئر کردی۔ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلوں نے امریکامیں بسنے والے مسلمانوں کی مشکلات بڑھا دیں۔

(جاری ہے)

اسماء الہونی نامی 39 سالہ مسلمان خاتون کو اٹلانٹا کے ایک کافی شاپ میں امریکی شخص نے ہراساں کیا۔

امریکی شخص روب کوہلرنے پہلے خاتون کی بنا پوچھے تصویرکھینچی۔خاتون کی جناب سے سوال پوچھنے پر پہلے وہ ہنسا اور خاتون کے سامنے کرسی پر آبیٹھا۔ان کے خلاف غلط زبان استعمال کی اور گرین کارڈ کا پوچھا۔خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کو3 ملین سے زیادہ دفعہ دیکھا جا چکا ہے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد امریکی شخص نے خاتون سے معافی مانگی ہے۔