میاں شریف کے پاسپورٹ پر قطرکا ویزہ ہی نہیں لگا‘ تحریک انصاف کا دعویٰ

‘ تحریک انصاف کا دعویٰ صحیح ثابت ہونے پر شریف برادران مزید مشکلات میں پھنس سکتے ہیں رکاری اداروں کا وضاحت سے انکار‘ سرکاری اداروں نے چپ سادھ لی

بدھ 1 فروری 2017 11:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2017ء) وفاقی حکومت نے وزیر اعظم نواز شریف کے مرحوم والد کے پاسپورٹ پر قطر کا ویزہ نہ ہونے پر چپ سادھ لی ہے‘ پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں شریف کے پاسپورٹ پر قطر کا ویزہ لگا ہی نہیں ہے تو وہ کیسے قطر میں اربوں روپے کا کاروبار قطر کے شہزادوں اور شاہی خاندان کے ساتھ کرتے تھے ۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق میاں شریف نے قطر میں نہ تو کوئی دورہ کیا تھا اور نہ ہی ان کے پاسپورٹ پر قطر کا کوئی ویزا موجود ہے اس حوالے سے ان کے پاس دستاویزاتی ثبوت ہیں ۔

خبر رساں ادارے نے اس مقصد کیلئے شریف خاندان کے ترجامن دانیال سے رابطہ کیا تو انہوں نے جواب نہیں دیاہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے نے وزیر قانون زاہد حامد سے رابطہ کای تو انہوں نے بھی کوئی وضاحت نہیں دی۔ جبکہ وزارت خارجہ کے ترجمان کو بھی یہ سوال بھیجا گیا تو انہوں نے بھی کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ نواز شریف نے سپریم کورٹ میں دعویٰ کر رکھا ہے کہ ان کے والد محترم نے قطر کے شاہی خاندان سے کاروبار کیا تھا جس کے نتیجہ میں لندن میں فلیٹس خریدے ہیں جبکہ تحریک انصاف نے کہا ہے کہ میاں شریف کے پاسپورٹ پرقطر کا ویزہ بھی نہیں لگایا گیا۔

جب وہ قطر گئے ہی نہیں تو کاروبار کیسے کر سکتے ہیں ۔ تحریک انصاف کے حالیہ دعویٰ کے بعد سپریم کورٹ میں پانامہ کا مقدمہ ایک نیا رخ ادا کر سکتاہے اور شریف خاندان کو مزید مشکلات میں ڈال سکتا ہے۔