جسٹس شیخ عظمت کو دل کا دورہ ،تشویشناک حالت میں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

ڈاکٹروں نے انجیو گرافی کے بعد سٹنٹ ڈال دیا جسٹس شیخ عظمت سعید کی علالت ، پاناما کی سماعت چند روز ملتوی ہونے کا قوی امکان

بدھ 1 فروری 2017 11:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2017ء) پاناما کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ کے جسٹس شیخ عظمت کو منگل کی شام دل کا دورہ پڑا اور انہیں تشویشناک حالت میں انہیں راولپنڈی کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا جہاں پر فوری طو رپر ڈاکٹروں نے انجیو گرافی کے بعد انہیں سٹنٹ ڈال دیا ہے۔ میجر جنرل (ر) اظہر کیانی ہارٹ سپیشلسٹ جسٹس شیخ عظمت سعید کی نگرانی کررہے ہیں۔

انجیو گرافی کے بعد معلوم ہوا ہے ہے کہ ان کے دل کی شریان بند ہے۔ ڈاکٹروں نے بروقت علاج کے بعد انہیں 24 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاناما کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ کے سینئر رکن جسٹس شیخ عظمت سعید کی علالت کے باعث پاناما کیس کی سماعت چند روز ملتوی کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کو دل کے عارضے کے باعث ڈاکٹروں نے 24 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

آج بدھ کو ہونے والی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی علالت کے باعث نہ ہونے کا امکان ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کو گزشتہ روز دل کی تکلیف شروع ہوئی تھی جس کے بعد انہیں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے فوری طور پر انجیو گرافی کے بعد انہیں سٹنٹ ڈال دیا ہے اور اب ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :