کراچی، موبائل ایپ اچھی سروس ہے،حکومت نے کوئی پابندی نہیں لگائی،صوبائی وزیر ناصر شاہ

بدھ 1 فروری 2017 11:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2017ء)وزیرٹرانسپورٹ سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے نجی ٹیکسی سروس پرکوئی پابندی نہیں لگائی،قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی کوتاہی کی وجہ سے ہم اچھی سروس مہیانہیں کرسکے،ایسی بسیں چل رہی ہیں کہ ان کو ایک دن بھی چلنے نہ دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کی حالت بہتر نہیں ، موبائل ایپ ٹیکسی اچھی سروس ہے، سندھ حکومت نے نجی ٹیکسی سروس پرکوئی پابندی نہیں لگائی، قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔

پرائیوٹ گاڑی کمرشل مقصدکیلئے استعمال ہوتی ہے اس پرایکسائزٹیکس دیناپڑتاہے۔انہوں نے بتایا کہ بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ کی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاوٴن کریں گے،کارروائی سٹی اورانٹرسٹی بس آنے کے بعدکریں گے،نوٹسزدے چکے ہیں،کریم سروس کی 4گاڑیاں کسی اوروجہ سے پکڑی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :