وزیراعظم نواز شریف کا ڈیوس میں خطاب نہ کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں پہنچ گیا

شیخ رشید کا دھواں دار خطاب ‘ وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا ،اپوزیشن نے ڈیسک بجا کر بھرپور حمایت کی

منگل 31 جنوری 2017 12:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کو ڈیوس عالمی اقتصادی فورم میں کرپشن کی بنیاد پر خطاب نہ کرنے دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں پہنچ گیا۔ شیخ رشید کا دھواں دار خطاب ‘ وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ۔ اپوزیشن اراکین نے وزیراعظم کے استعفی ٰ کا مطالبہ پر پرتپاک انداز میں استقبال کیا۔ پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے اجلاس میں جب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق کے معاملہ پر پوائنٹ آف آرڈر پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو خطاب کا موقع دیا تو ا نہوں نے انتہائی مشتعل انداز میں خطاب کیا اور کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو ڈیوس میں کرپشن کی بنا پر خطاب کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

جس کے ساتھ ہی نماز عشاء کی آزان بلند ہوئی تو شیخ رشید نے کہا کہ میری گواہی آزان دے رہی ہے اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہونے پر گواہی دے رہی ہیں کہ وزیراعظم نے کرپشن کی ہے اور اس کی وجہ سے ڈیوس میں وزیراعظم کو خطاب کا موقع نہیں ملا کیونکہ ان پر کرپشن کے الزامات ہیں وزیراعظم پانامہ سکینڈل سمیت دیگر اراضی کے عاملہ پر صادق اور امین نہیں رہے ہیں ان کے بیٹوں نے کھربوں روپے کی جائیادیں بنالی ہیں عام آدمی اور پارلیمنٹرین کا بیٹا آٹھ لاکھ کی جائیداد نہیں بنا سکتا ہے جبکہ وزیراعظم کی اولاد اٹھارہ سال کی عمر میں کھربوں ڈالر کی مالک بن گئی ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کی تقریر میں جب انہوں نے کہاکہ ڈیوس میں خطاب اس لئے نہیں کر سکے کہ ان پر کرپشن کے الزامات ہیں تو اپوزیشن کے اراکین ین ڈیسک بجائے۔