ٹرمپ کی مسلمانوں کے خلاف نفرت امریکہ میں جرائم میں اضافے کا باعث بنے گی ، عمران خان

منگل 31 جنوری 2017 12:26

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2017ء ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن ، ویزہ اور مسلمانوں سے متعلق اقدامات نسلی تعصب اور منفی ہیں ، ان کی مسلمانوں کے خلاف نفرت امریکہ میں جرائم میں اضافے کا باعث بنے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل اکاونٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کے تمام شہریوں کے لیے ایسے مواقع اور امید پیدا کرنے کی کوشش کرے گی کہ کسی پاکستانی کو بیرون ملک ہجرت نہ کرنی پڑے ، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن ، ویزہ اور مسلمانوں سے متعلق اقدامات نسلی تعصب اور منفی ہیں ، مسلمانوں کے خلاف نفرت امریکہ میں جرائم میں اضافے کا باعث بنے گی ۔