چیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیر کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ ،سمری ایوان صدر کو ارسال

منگل 31 جنوری 2017 12:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2017ء)چےئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیر کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا،سمری ایوان صدر کو ارسال کردی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد زبیر کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

محمد زبیر بطور چےئرمین نجکاری کمیشن فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے مجھ پر اتنا بھروسہ کیا۔کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے۔کراچی میں امن وامان کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔کراچی کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں ہے۔واضح رہے کہ محمد زبیر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کے بھائی ہیں جبکہ تقریب حلف برداری جمعرات کو ہوگی

متعلقہ عنوان :