فلسطینی صدرمحمودعباس پاکستان کے 3روزہ دورے پراسلام آبادپہنچ گئے

منگل 31 جنوری 2017 12:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2017ء)فلسطینی صدرمحمودعباس پاکستان کے 3روزہ دورے پراسلام آبادپہنچ گئے ،وزیراعظم نوازشریف ،صدر ممنون حسین اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کرینگے جبکہ فلسطینی سفارتخانے کاافتتاح بھی کریں گے ،فلسطین کے صدرمحمودعباس پیرکی شب بے نظیربھٹونیشنل ائیرپورٹ پرپہنچے توصدرممنون حسین نے مہمان صدرکااستقبال کیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی صدرکایہ تیسرادورہ پاکستان ہے ،اپنے دورے کے دوران وہ صدرممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف ودیگرحکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔فلسطینی صدراوروزیراعظم نوازشریف فلسطینی سفارتخانے کاافتتاح بھی کریں گے ان کے ہمراہ پانچ وزراء کاوفدبھی ہے ۔صدرمملکت اپنے ہم منصب اوروفدکوآج ظہرانہ دیں گے

متعلقہ عنوان :